Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا التفاح پر قیامت خیز حملہ، 20 سے زائد بم برسائے گئ

غزہ –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  غزہ میں شہری دفاع کے محکمے نے انکشاف کیا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج نے گزشتہ بدھ کے روز غزہ کے مشرقی علاقے التفاح پر بیس سے زائد بم گرائے، جس کے نتیجے میں زخمیوں اور شہداء کی لاشوں کو نکالنے میں شدید رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

غزہ کے شہری دفاع کے ترجمان رائد محمود بصل نے بتایا کہ شدید بمباری کے بعد امدادی ٹیمیں التفاح تک پہنچنے میں ناکام ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دشمن فوج نے گھروں کو رہائشیوں سمیت ملبے کا ڈھیر بنا دیا ہے۔

رائد بصل کے مطابق، قابض فوج نے صرف التفاح ہی نہیں بلکہ غزہ شہر کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں بھی شہری آبادی کو مسلسل نشانہ بنایا ہے اور بار بار گھروں پر بم برسائے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ روزانہ کی رپورٹ میں مزید خوفناک اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو موصولہ رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل کے 7 اکتوبر 2023ء سے جاری جارحانہ حملوں میں اب تک
🔴 57,680 فلسطینی شہید
🔴 137,409 افراد زخمی ہو چکے ہیں، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے مطابق، 18 مارچ 2025ء کو جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد سے اب تک:
🔺 7,118 فلسطینی شہید
🔺 25,368 زخمی ہو چکے ہیں۔

دل دہلا دینے والے انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران امدادی سامان لینے کی کوشش میں:
🔸 7 فلسطینی شہید
🔸 57 سے زائد زخمی ہسپتالوں میں لائے گئے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک روزگار کی تلاش میں نکلنے والے 773 معصوم فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں جبکہ 5,101 زخمی زندگی کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

قابض اسرائیل کی یہ درندگی نہ صرف بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ ایک پوری قوم کو مٹا دینے کی گھناؤنی کوشش ہے۔ دنیا کی خاموشی، بالخصوص انسانی حقوق کے علمبردار ممالک کی چشم پوشی، اس ظلم میں برابر کی شریک ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan