Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں خون کی ندیاں تھم نہ سکیں، اسرائیلی دہشت گردی کا ہولناک سلسلہ 643 روز میں جاری

غزہ –  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) 

قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف جاری نسل کشی کی جنگ آج  643ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ فضائی حملوں، توپ خانے کی گولہ باری، گولیوں کی بوچھاڑ، اور مہاجرین و بھوکے شہریوں کے قتلِ عام کے ذریعے فلسطینیوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ یہ ساری درندگی امریکہ کی کھلی سیاسی اور عسکری سرپرستی میں جاری ہے، جبکہ پوری دنیا بے حسی، خاموشی اور تاریخ کے بدترین عالمی اخلاقی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کر رہی ہے۔

فلسطین کے دو ملین سے زائد عوام کو قحط، بمباری، بےگھری اور بےیقینی کے عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے۔ قابض دشمن کی جانب سے ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید خون بہایا جا رہا ہے اور مہاجرین کی بےبسی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق، آج جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی طیاروں، ٹینکوں اور زمینی افواج نے غزہ کے مختلف علاقوں میں درجنوں حملے کیے، جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

جبالیہ البلد میں حلاوہ کیمپ کے قریب شہریوں کے ایک گروہ پر بمباری کے نتیجے میں ایک شہید کی لاش المعمدانی اسپتال منتقل کی گئی۔

غزہ شہر کے مشرقی علاقے الزیتون میں دلول اسٹیشن کے قریب ایک فلسطینی خاندان پر حملے میں ایک معصوم بچی سمیت چار افراد شہید ہوئے۔

جنوبی خانیونس کے قریب البئر الترکی اور المسلخ کے اطراف قابض اسرائیلی ٹینکوں نے اچانک دراندازی کی، اور مہاجرین کی خیمہ بستیوں پر آنسو گیس اور گولیوں کی بوچھاڑ کی، جس سے درجنوں افراد سانس گھٹنے سے متاثر ہوئے۔

قابض فوج نے الحاووز الترکی کے مغرب میں بلند علاقے پر مورچے قائم کر لیے ہیں، وقفے وقفے سے فائرنگ اور دھوئیں کے گولے پھینکے جا رہے ہیں، جبکہ زمین اللیمون اور شارع الطینہ کے اختتام پر بلڈوزروں کے ذریعے شدید تباہی مچائی جا رہی ہے، جو مرکزِ امدادِ موت کے قریب واقع ہے۔

الرحمہ، حطین، الاسراء اور المسلخ کیمپوں سے کئی خاندان گولیوں اور گیس کے خوف سے نقل مکانی پر مجبور ہو گئے ہیں۔

جبالیہ کے علاقے ابو شرخ چوک پر اسرائیلی حملے میں خمیس محمد رشدی ابو وردہ شہید ہو گئے۔

وسطی غزہ کے دیر البلح علاقے میں الطیارہ چوک پر اسرائیلی فوج نے ان شہریوں کو نشانہ بنایا جو خوراکی امداد کے انتظار میں کھڑے تھے۔ اس حملے میں 13 فلسطینی جن میں عورتیں اور بچے شامل ہیں، شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

الزیتون کے جنوب مشرقی علاقے الشمعة میں توپ خانے سے شدید گولہ باری کی گئی۔

غزہ کے مشرقی علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج نے متعدد گھروں کو دھماکوں سے اڑا دیا۔

البریج کیمپ میں ابو جلد خاندان کے گھر پر حملے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

گزشتہ روز خانیونس کے مفترق اصداء کے قریب ایک عام شہری گاڑی پر بمباری میں زخمی ہونے والا بچہ یوسف حسن العمور آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

نصیرات کیمپ میں ثابت خاندان کے گھر پر بمباری سے ایک اور فلسطینی شہید ہوا۔

الزوایدہ علاقے سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی شہری عبد الجلیل خطاب اور اکرام الدیراوی اس وقت شہید ہوئے جب ان کی گاڑی کو خانیونس میں بمباری کا نشانہ بنایا گیا۔

رات گئے خانیونس کے مغرب میں المواصی علاقے میں بئر 19 کے قریب مہاجرین کی خیمہ بستیوں پر بمباری میں پانچ افراد شہید اور کئی زخمی ہو گئے۔

نصیرات کیمپ میں الرزی ریسٹورنٹ کے قریب شہریوں کے ہجوم پر قابض اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک فلسطینی شہید اور 14 زخمی ہوئے، جن میں سات کی حالت نازک ہے۔ زخمیوں کو وسطی غزہ کے اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

غزہ میں جاری نسل کشی کی اس بدترین جنگ میں قابض اسرائیلی فوج کو امریکہ کی مکمل سرپرستی حاصل ہے۔ وزارتِ صحت کے مطابق اب تک 57 ہزار 680 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 37 ہزار 409 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 11 ہزار سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ درجنوں فلسطینی قحط سے دم توڑ چکے ہیں اور دو ملین سے زیادہ لوگ جبری نقل مکانی کے کرب سے گزر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan