Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

حماس کا بریکس کے بیان کا خیر مقدم، غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

غزہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے بریکس ممالک کی جانب سے غزہ میں فوری جنگ بندی اور قابض اسرائیل کی مکمل انخلا کےمطالبے کا پرخلوص خیرمقدم کیا ہے۔ حماس نے اس مطالبے کو بغیر کسی شرط کے فلسطینی زمینوں پر قابض اسرائیل کے انخلا کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا۔

یہ بیان حماس نے برازیل کے دارالحکومت میں منعقدہ بریکس سربراہی اجلاس کے اختتامی اعلان پر جاری کیا ہے۔

حماس نے کہا کہ ہم بریکس کے اجلاس کے مشترکہ اعلان کا خیرمقدم کرتے ہیں، جس میں غزہ میں فوری جنگ بندی، قابض فوج کے انخلا اور بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں، خاص طور پر بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت شامل ہے۔

مزید کہا گیا کہ ہم بریکس کے ممالک اور دنیا بھر کی تمام حکومتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ قابض اسرائیل کی دہشتگرد حکومت پر بین الاقوامی قوانین کی پابندی کے لیے دباؤ ڈالیں اور غزہ میں بے گناہ شہریوں کے خلاف جاری ظالمانہ جنگ کو فوری بند کرائیں۔

حماس نے قابض اسرائیل کی سفاکانہ محاصرے کے خاتمے کا بھی پرزور مطالبہ کیا ہے، جو 2.4 ملین فلسطینیوں کی زندگیوں کو اس خوفناک گھیراؤ میں جکڑے ہوئے ہے۔

بریکس کے سربراہان نے اپنی مشترکہ قرارداد میں قابض اسرائیل سے غزہ اور تمام فلسطینی زمینوں سے مکمل انخلا اور جنگ بندی کا مستقل، فوری اور غیر مشروط نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ اجلاس سنہ2025ء کے 6 اور 7 جولائی کو برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں منعقد ہوا۔

بیان میں واضح کیا گیا کہ غزہ فلسطین کا ناقابل تقسیم حصہ ہے اور اس کی آزادی ہر فلسطینی کا بنیادی حق ہے۔

سات اکتوبر سنہ2023ء سے قابض اسرائیل امریکہ کی حمایت میں غزہ میں ایک وسیع تر نسل کشی کر رہا ہے، جس میں قتل و بھوک، تباہی اور لاکھوں فلسطینیوں کی بے دخلی شامل ہے، جبکہ عالمی اپیلوں اور عالمی عدالت کے احکامات کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

اس وحشیانہ جنگ میں اب تک 1 لاکھ 93 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، جن میں اکثریت بچے اور خواتین ہیں، جبکہ 10 ہزار سے زیادہ افراد لاپتہ ہیں۔ لاکھوں فلسطینی بے گھر اور قحط کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، جن میں بے شمار بچے بھی شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan