Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں مزاحمت کاروں کے حملے میں تین اسرائیلی فوجی جھنم واصل، متعدد زخمی

غزہ    (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کے روز غزہ کی سرزمین پر فلسطینی مزاحمت کاروں نے ایک بار پھر تاریخ رقم کر دی۔ قابض اسرائیلی فوج کی دراندازیوں کے خلاف برسرپیکار فلسطینی مجاہدین نے غزہ کے جنوبی شہر خان یونس اور شمالی علاقے بیت حانون میں دشمن کے فوجیوں کو گھات لگا کر نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین صہیونی فوجی ہلاک اور دیگر کئی زخمی ہو گئے۔

عبرانی ذرائع ابلاغ نے تصدیق کی ہے کہ خان یونس میں القسام بریگیڈز کی جانب سے ایک قابض اسرائیلی ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔ اس کاروائی میں قابض فوج کے “گولانی بریگیڈ” سے تعلق رکھنے والے دو فوجی ہلاک ہو گئے۔ دشمن فوج کو اپنے ہلاک شدگان اور زخمیوں کو میدان جنگ سے نکالنے میں پانچ گھنٹے لگے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ مزاحمت کتنی شدید اور مؤثر رہی۔

قبل ازیں جمعے کی صبح بیت حانون میں ایک اور فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی، جہاں شدید جھڑپوں کے دوران مزاحمت کاروں نے قابض فوج کو بھاری نقصان پہنچایا۔

قابض اسرائیل نے صبح سویرے خان یونس میں ایک “سکیورٹی واقعے” کا دعویٰ کیا تھا، جس کے دوران علاقے پر ہیلی کاپٹروں سے شدید بمباری بھی کی گئی۔ تاہم اس بمباری کے باوجود فلسطینی مجاہدین نے اپنا محاذ نہ صرف مضبوطی سے سنبھالا رکھا بلکہ دشمن کے حملوں کو ناکام بنا دیا۔

غزہ میں موجود تمام مزاحمتی دھڑے مسلسل اپنی کارروائیوں کی ویڈیوز جاری کر رہے ہیں، جن میں واضح طور پر قابض فوج کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں، فوجی گاڑیوں کی تباہی اور دشمن فوجیوں کی ہلاکتوں کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔

مزاحمتی دھڑوں نے نہ صرف میدان جنگ میں دشمن کو شدید جانی نقصان پہنچایا ہے بلکہ سینکڑوں قابض اسرائیلی فوجی گاڑیوں کو تباہ یا ناکارہ بنا کر دشمن کے جنگی عزائم کو بھی ناکام بنایا ہے۔

قابض اسرائیل نے جنوری سنہ2025ء میں جنگ بندی کے ایک معاہدے کے تحت حملے روک دیے تھے، مگر اس وقفے کے باوجود اس نے بار بار معاہدے کی خلاف ورزی کی اور دو ماہ بعد دوبارہ غزہ پر اپنی درندگی مسلط کر دی۔ لیکن فلسطینی عوام کے بہادر بیٹے اب بھی قابض اسرائیل کے سامنے سینہ سپر ہو کر آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

یہ کارروائیاں اس امر کا اعلان ہیں کہ فلسطینی مزاحمت اب بھی زندہ ہے اور اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھے گی جب تک ظلم، قبضہ اور درندگی کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan