Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا سفاکانہ چھاپہ: سلفیت سے 21 فلسطینی گرفتار، 6 طلباء بھی شامل

غرب اردن  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے شمال مغربی سلفیت کے قصبے دیراستیا میں اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک سفاکانہ چھاپہ مار کارروائی کی، جس کے دوران 21 نہتے فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان میں چھ نوجوان ایسے بھی شامل ہیں جو اس سال ثانوی جماعت کے امتحانات دے رہے ہیں۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج کے اہلکاروں نے گھروں میں گھس کر نہ صرف شہریوں کو زبردستی اٹھایا بلکہ ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دیں، بچوں اور خواتین کو ہراساں کیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔ گرفتار ہونے والوں میں والدین اور ان کے بیٹے شامل ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کارروائی ایک منظم کوشش ہے تاکہ پورے خاندانوں کو ذہنی و جسمانی اذیت پہنچائی جائے۔

ان میں رافع رفیق عواد اور ان کے بیٹے رفیق، عمار عبد الرحمن سلمان اور ان کے بیٹے کریم، سعد توفیق مخالفة اور ان کے بیٹے کریم، سامر عبد الرحمن سلمان اور ان کے دو بیٹے عبد الرحمن اور علی، جمیل کُوکَش اور ان کے بیٹے احمد، خالد القاضی اور ان کے بیٹے صلاح الدین، مثقال القاضی اور ان کے بیٹے مجدی، محمود عقل اور ان کے بیٹے حمزہ، ضرغام ابو حجلة اور ان کے بیٹے نور ، محمود عود الخطيب اور ان کے بیٹے رامی شامل ہیں۔

ان میں سے چھ گرفتار نوجوان اس سال توجیہی کے امتحانات میں شریک تھے، جنہیں اب قابض اسرائیل کی جیلوں میں ڈال دیا گیا ہے، ان کے تعلیمی مستقبل کو جان بوجھ کر تاریکی میں دھکیل دیا گیا ہے۔

یہ کاروائیاں صرف گرفتاریاں نہیں، بلکہ فلسطینی نوجوان نسل کو تعلیمی میدان سے دور رکھنے، ان کے حوصلے پست کرنے اور مستقبل کو تباہ کرنے کی ایک دانستہ مہم ہے۔ تعلیم یافتہ نسل سے خوف زدہ قابض اسرائیل اب امتحانی مراکز اور طالبعلموں کو بھی نشانہ بنانے لگا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan