Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مغربی کنارے میں انسانیت سسکنے لگی، ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کا ہنگامی انتباہ

غزہ   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) بین الاقوامی طبی امدادی تنظیم ’ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز‘  نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ مغربی کنارے میں انسانی بحران تشویشناک حد تک شدت اختیار کر چکا ہے۔ قابض اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں اور درندگی سے فلسطینی عوام کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔

تنظیم نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے فوجی کارروائی شروع ہونے کے پانچ ماہ بعد بھی مغربی کنارے خاص طور پر شمالی علاقوں میں انسانی ضروریات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق شمالی مغربی کنارے میں چالیس ہزار سے زائد فلسطینی اب بھی جبری طور پر بے گھر ہیں۔ یہ لوگ نہ صرف گھروں سے محروم ہیں بلکہ بنیادی سہولیات اور طبی خدمات تک رسائی کے لیے بھی ترس رہے ہیں۔

ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز نے بتایا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین، طولکرم اور نور شمس کے پناہ گزین کیمپوں کو مسلسل نشانہ بنایا ہے۔ ان علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی مچائی گئی ہے، اور کیمپوں پر فوجی قبضہ کر کے انہیں ویران کر دیا گیا ہے۔

قابض اسرائیل نے طولکرم شہر اور اس کے پناہ گزین کیمپ پر 157 دن سے متواتر حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں جنین شہر اور اس کے کیمپ پر بڑے پیمانے پر جارحانہ کارروائیاں کی گئیں، جن کے نتیجے میں قریب بائیس ہزار فلسطینیوں کو نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا۔ ان حملوں میں چالیس فلسطینی شہری شہید ہوئے جب کہ دو سو سے زائد شدید زخمی ہوئے۔

یہ تمام مظالم اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ قابض اسرائیل ایک منظم منصوبے کے تحت نہ صرف غزہ بلکہ مغربی کنارے میں بھی فلسطینی وجود کو مٹانے پر تلا ہوا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کی خاموشی اور عالمی ضمیر کی غفلت کے سبب فلسطینی عوام آج بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan