Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

60 سے زائد بین الاقوامی کمپنیاں قابض اسرائیل کی درندگی کے منصوبے میں معاونت کر رہی ہیں:یو این

نیویارک (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) نیویارک سے موصولہ رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی ایک اعلیٰ حقوق انسانی کی عہدیدار اطالوی وکیل فرانسسکا البانیز نے 60 سے زائد بین الاقوامی کمپنیوں کو قابض اسرائیل کی آبادکاریوں اور غزہ پر وحشیانہ جنگ میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کمپنیوں میں ہتھیاروں کی صنعت اور ٹیکنالوجی کی بڑی بڑی کمپنیاں شامل ہیں جو براہ راست قابض ریاست کے غزہ میں جاری قتل عام کو سہارا دے رہی ہیں۔

یہ رپورٹ سنہ2025ء میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں قابض اسرائیل کے غیر قانونی قبضے اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور نسلی صفائی کی پالیسیوں کی مالی معاونت کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیاسی حکمرانوں کی لاپرواہی کے باعث یہ کمپنیاں قبضے کی معیشت سے منافع کما رہی ہیں اور آج یہ سرمایہ کار اسرائیل کی نسل کشی میں حصہ دار بن چکی ہیں۔ فرانسسکا البانیز نے واضح کیا کہ یہ محض ایک چھوٹا سا حصہ ہے اور اس سازش میں ملوث دیگر کئی ادارے بھی ہیں جن کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

انہوں نے بین الاقوامی قانون کے تحت ان کمپنیوں اور ان کے اعلیٰ حکام کو فوری طور پر جوابدہ ٹھہرانے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ یہ مسئلہ ایک پوری قوم کے وجود اور حق خود ارادیت کا ہے۔

رپورٹ میں تمام کمپنیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے ساتھ اپنی تمام سرگرمیاں فوری طور پر بند کریں اور اپنے منتظمین کو قانونی کارروائی کے لیے پیش کیا جائے تاکہ وہ ان جرائم کی ذمہ داری اٹھائیں۔

رپورٹ میں 27 صفحات پر مشتمل تفصیلات دی گئی ہیں اور بتایا گیا ہے کہ غزہ میں جاری نسل کشی اور مغربی کنارے پر بڑھتے ہوئے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ایک بڑی وجہ یہی مالی امداد ہے جو یہ کمپنیاں فراہم کر رہی ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ کمپنیاں نہ صرف قابض اسرائیل کی فوجی سازوسامان فراہم کر رہی ہیں بلکہ وہ اس کی ٹیکنالوجی اور نگرانی کے نظام کو بھی تقویت دے رہی ہیں، جو فلسطینیوں کے خون میں رنگے اس منصوبے کو ممکن بناتے ہیں۔

ان کمپنیوں میں ہتھیار ساز ادارے لوک ہیڈ مارٹن اور لیونارڈو شامل ہیں، جن کے ہتھیار غزہ میں استعمال کیے گئے۔ بھاری مشینری بنانے والی کمپنی کاتربلر اور ایچ ڈی ہیونڈائی پر بھی فلسطینی املاک کو تباہ کرنے میں معاونت کا الزام ہے۔

ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنیاں الفابیٹ، ایمیزون، مائیکروسافٹ اور آئی بی ایم بھی قابض ریاست کی نگرانی کے آلات فراہم کر رہی ہیں، اور بالانٹیر ٹیکنالوجی اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی مہیا کر رہی ہے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کی پچھلی کمپنیوں کی فہرست کو بھی اپ ڈیٹ کرتی ہے، جس میں نئے نام شامل کر کے قابض اسرائیل کی نسل کشی میں مالی معاونت کرنے والی کمپنیوں کی فہرست کو وسیع کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan