Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نابلس کے جنوب میں صہیونی آبادکاروں کا فلسطینیوں کی گاڑیوں پر حملہ

نابلس  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کے جنگی جرائم صرف غزہ تک محدود نہیں، مغربی کنارے میں بھی فلسطینیوں کو ہر روز درندگی، دہشت اور نفرت کا سامنا ہے۔ پیر کی شام جنوبی نابلس میں قابض اسرائیل کے مسلح آبادکاروں نے فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہ حملہ قابض اسرائیل کی “یتسهار” نامی غیر قانونی بستی کے قریب کیا گیا، جو فلسطینیوں کی زمین پر زبردستی تعمیر کی گئی ہے۔ آبادکاروں نے متعدد گاڑیوں کو نشانہ بنایا اور ان پر پتھراؤ کیا۔ اس مجرمانہ کارروائی کے دوران ایک گاڑی، جو ایمن عطا اللہ صوفان نامی شہری کی ملکیت تھی، اس کا شیشہ مکمل طور پر چکناچور ہو گیا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ اس علاقے میں ایسے حملے کیے گئے ہوں۔ حالیہ دنوں میں بھی قابض اسرائیل کے آبادکار اسی مقام پر فلسطینیوں کی گاڑیوں پر مسلسل حملے کر چکے ہیں، جن سے کئی شہری زخمی ہوئے اور ان کی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔

مغربی کنارے میں قابض اسرائیل کی سرپرستی میں سرگرم آبادکاروں کو مکمل تحفظ حاصل ہے، جب کہ فلسطینی شہری نہتے، بےبس اور بےیار و مددگار اپنی جان و مال کی حفاظت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ قابض اسرائیل کی حکومت اور بنجمن نیتن یاھو کی قیادت میں یہ آبادکار فلسطینیوں کے خلاف ایک منظم نسل کش مہم کا حصہ ہیں، جس میں زمین، مکان، فصل، جان اور عزت، سب کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

غزہ میں قابض اسرائیل کے جاری حملوں کے پس منظر میں اس طرح کی کارروائیاں اور بھی زیادہ سنگین اہمیت اختیار کر گئی ہیں۔ یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے 7 اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ پر ظلم و بربریت کی جو مہم چلا رکھی ہے، اس کے نتیجے میں اب تک تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار فلسطینی شہید و زخمی ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں، جب کہ لاکھوں افراد کو جبری طور پر بے گھر کر دیا گیا ہے۔ بھوک اور قحط نے درجنوں معصوم بچوں کو موت کی نیند سلا دیا ہے۔

فلسطینی عوام آج قابض اسرائیل کے ظلم کے خلاف اپنی جانوں پر کھیل کر بھی ڈٹے ہوئے ہیں، لیکن عالمی ضمیر کی خاموشی اور امریکہ سمیت بعض عالمی طاقتوں کی حمایت نے اس درندگی کو مزید بےقابو کر دیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan