Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذوالفقار علی بھٹو

   کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئر مین ذوالفقار علی بھٹو (جونیئر) نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم او ر وفد سے ملاقات کے ودران کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو کاکہنا تھا کہ فلسطینی عوام ظلم اور ناانصافی کی چکی میں پس رہےہیں، عالمی استعماری قوتیں فلسطینیو ں کی نسل کشی کی ذمہ دار ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کی مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔ انہوںنے فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ مستقبل میں مشترکہ جدوجہد کے ذریعہ پاکستان بھر میں مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر صابر ابو مریم نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو مستقبل میں ہونے والے مختلف پروگراموں سے متعلق تفصیل سے آگا کیا۔ ملاقات کے دوران ڈاکٹر اصغر دشتی، قاسم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan