Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین اور پاکستان کا کردار، درپیش مسائل، حقائق اور امکانات کے عنوان پر سیمینار 15جولائی کو جامعہ کراچی میں ہو گا

کراچی   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  مسئلہ فلسطین کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کو درپیش چیلنجز اور امکانات سمیت حکمت عملی سے متعلق ایک اہم سیمینار مورخہ15جولائی بروز منگل کو جامعہ کراچی میں ہو گا۔ سیمینار کی میزبانی شعبہ سیاسیات کی جانب سےانجمن اساتذہ جامعہ کراچی،پائیلر اور فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے باہمی اشتراک اور تعاون سے منعقد کیا جائے گا۔ سیمینار میں ملک بھر کی مختلف جامعات سے تعلق رکھنے والے سینئر اساتذہ اور پروفیسرز سمیت دانشور اور محققین شرکت کریں گے ۔سیمینار میں سول سوسائٹی، این جی اوز، ٹریڈ یونین، ذرائع ابلاغ ، پاکستان کے عوام ،سیاستدانوں کا فلسطین کے ساتھ تاریخی رشتہ او ر ثقافتی اعتبار سے موضوعات پر خصوصی تحقیقی گفتگو کی جائے گی۔ سیمینار کا مقصد پاکستان کی عوامی اور سرکاری سطح پرفلسطین کاز کے ساتھ یکجہتی کو درپیش مشکلات کا تدارک کرنا اور یکجہتی فلسطین کو فروغ دینا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan