Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

مقبوضہ ناصرہ شہر میں یہودیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی نوجوان شہید

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  گذشتہ شب قابض اسرائیلی ریاست کے اندر واقع فلسطینی شہر الناصرہ میں دو نوجوانوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا گیا، جس سے رواں سال کے دوران قتل ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 126 ہو گئی ہے۔ یہ افسوسناک سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب سنہ2025ء کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینیوں کے خلاف جرائم کی لہر شدت اختیار کر چکی ہے۔

عرب فلسطینی شہریوں کے خلاف ان جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ قابض اسرائیلی پولیس کی مجرمانہ لاپرواہی اور دانستہ چشم پوشی، یہاں تک کہ بعض اوقات مجرمانہ گروہوں سے ملی بھگت، اس تشویشناک صورت حال کو مزید سنگین بنا رہی ہے۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے ان جرائم کی روک تھام کے لیے کوئی مؤثر اور سنجیدہ منصوبہ سامنے نہیں آیا۔

صرف رواں سال سنہ2025ء میں قابض اسرائیلی ریاست کے زیر قبضہ سنہ1948ء کی سرزمین پر پیش آنے والے جرائم میں شہید ہونے والوں کی تعداد 126 ہو چکی ہے، جن میں 9 خواتین بھی شامل ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 105 افراد کو گولی مار کر قتل کیا گیا، جب کہ 65 شہداء کی عمریں تیس برس یا اس سے کم تھیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ 8 افراد کو براہ راست قابض اسرائیلی پولیس نے ہی قتل کیا۔

پچھلے سال کے اسی عرصے کے دوران 91 افراد ان مجرمانہ حملوں میں شہید ہوئے تھے۔ جبکہ سنہ2024ء میں فلسطینی شہریوں کے خلاف 221 قتل کی وارداتیں ہوئیں، اور سنہ2023ء میں یہ تعداد 222 رہی۔ یہ مسلسل خونریزی اس حقیقت کی ترجمان ہے کہ قابض اسرائیل کی پالیسی نہ صرف فلسطینیوں کے وجود کو نشانہ بنانے کی ہے، بلکہ ان کی معاشرتی اور شہری زندگی کو بھی جرائم، خوف اور قتل و غارت گری کے ذریعے مفلوج کیا جا رہا ہے۔

فلسطینی عوام اس صورتحال کو صہیونی ریاست کی نسل کش پالیسیوں کا تسلسل قرار دیتے ہیں، جس کا ہدف عرب فلسطینی شہریوں کی آبادی، شناخت اور حقوق کو مٹانا ہے۔ جبکہ عالمی برادری کی خاموشی اور امریکہ سمیت قابض اسرائیل کے اتحادیوں کی پشت پناہی، ان جرائم کو مزید بے لگام کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan