Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی بارہ روزہ بندش کے بعد مسجد اقصیٰ کے دروازے کھول دیے گئے

مقبوضہ بیت المقدس   (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی حکومت نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے کچھ دروازے دوبارہ کھول دیے ہیں۔ یہ دروازے بارہ دن کی بندش کے بعد کھولے گئے ہیں، جو حالیہ عرصے میں ایران کے ساتھ عسکری کشیدگی کے پس منظر میں قابض اسرائیلی فیصلے کا نتیجہ تھی۔

القدس گورنری کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ قابض اسرائیلی انتظامیہ نے تقریباً دو ہفتے سے جاری ہنگامی صورت حال ختم کرتے ہوئے بابِ حطہ، باب السلسلہ اور باب المجلس کو نمازیوں کے لیے کھول دیا ہے، جو اس بات کی علامت ہے کہ قابض ریاست نے مسجد اقصیٰ میں داخلے پر عائد پابندیوں میں جزوی نرمی کی ہے۔

بابِ حطہ مسجد اقصیٰ کے شمالی دروازوں میں سے ایک نہایت اہم دروازہ ہے، جو حارۃ السعدیہ کی جانب کھلتا ہے۔ باب السلسلہ مغربی جانب باب المغاربہ کے قریب واقع ہے، جہاں سے بڑی تعداد میں نمازی داخل ہوتے ہیں۔ باب المجلس یا باب الناظر بھی مغرب کی جانب واقع مسجد اقصیٰ کے بڑے داخلی دروازوں میں شمار ہوتا ہے۔

قابض اسرائیل نے اس سے قبل مسجد اقصیٰ کو مکمل طور پر بند کر رکھا تھا، جہاں عام نمازیوں کا داخلہ ممنوع تھا۔ صرف مسجد کے محافظین اور اسلامی اوقاف کے ملازمین کو ہی داخلے کی اجازت تھی۔ اسی دوران قابض افواج نے پرانے شہر کی تمام گزرگاہوں پر سخت فوجی ناکے قائم کر دیے تھے، جہاں سے صرف مقامی رہائشیوں کو گزرنے دیا جاتا تھا، جس کی وجہ سے اس پورے علاقے میں تجارتی سرگرمیاں تقریباً ختم ہو گئی تھیں۔

اب بھی قابض اسرائیلی افواج مسجد اقصیٰ آنے والے نمازیوں پر سخت پابندیاں عائد کیے ہوئے ہیں، خاص طور پر جمعے کے دنوں میں یہ پابندیاں مزید سخت کر دی جاتی ہیں۔ ہزاروں فلسطینیوں کو، جو مقبوضہ مغربی کنارے کے رہائشی ہیں، مسجد اقصیٰ تک پہنچنے سے روک دیا جاتا ہے۔ انہیں مقدس شہر میں داخلے کے لیے مخصوص فوجی پرمٹ حاصل کرنا پڑتا ہے، جن کا اجرا انتہائی محدود اور قابض اسرائیل کی مرضی پر منحصر ہوتا ہے۔

یہ تمام تر اقدامات قابض اسرائیلی ریاست کے اس جارحانہ منصوبے کا حصہ ہیں جس کا مقصد نہ صرف فلسطینیوں کے دینی شعائر پر پابندی عائد کرنا ہے بلکہ مسجد اقصیٰ کے مقدس مقام کو یہودیانے کی کوشش بھی ہے۔ ایسے میں فلسطینی عوام کی مزاحمت اور قربانیاں ہی ہیں جو قبلہ اول کو صہیونی قبضے سے بچانے کی جنگ لڑ رہی ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan