Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن کے شہروں میں فلسطین اور ایران سے اظہار یکجہتی کے عظیم الشان مظاہرے

صنعاء  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعہ کو یمن کے لاکھوں غیرت مند عوام نے ایک بار پھر اپنی ثابت قدمی اور فلسطین سے وفاداری کا عظیم الشان مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ، پوری فلسطینی قوم اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ صنعاء کے سبعین چوک سمیت یمن کے ہزار سے زائد میدانوں اور سڑکوں پر عوام کا سمندر امنڈ آیا، جس نے دنیا کو باور کرا دیا کہ امت کا ضمیر زندہ ہے اور فلسطین تنہا نہیں۔

“ہم غزہ اور ایران کے ساتھ صہیونی و امریکی جرائم کے خلاف ثابت قدم ہیں” کے عنوان سے منعقد ان ریلیوں میں شریک عوام نے دل کی گہرائیوں سے مظلوموں کے حق میں نعرے بلند کیے اور اپنے بھرپور جذبات سے قابض اسرائیل اور امریکہ کی درندگی کو للکارا۔ مظاہرین نے اپنے نعروں اور پُرجوش تقاریر کے ذریعے فلسطین کے مظلوموں، خاص طور پر اہل غزہ کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

ریلیوں کے اختتام پر جاری کردہ مشترکہ بیان میں یمن کے عوام نے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے قابض اسرائیلی ریاست کو دیے گئے بھرپور، فوری اور فیصلہ کن جواب کو سراہا۔ انہوں نے اسے صرف ایران کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا حق اور فریضہ قرار دیا اور کہا کہ یہ جواب ہر حریت پسند مسلمان کے دل کی آواز ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ صہیونی ریاست کے خلاف ایران کا ردعمل دراصل امت مسلمہ کے جذبات کی نمائندگی کرتا ہے، اور دنیا بھر کے باایمان اور آزاد ضمیر لوگ اس کے پیچھے کھڑے ہیں۔

مظاہرین نے تمام مسلم اقوام اور دنیا کے آزاد انسانوں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل اور امریکہ کی مصنوعات اور کمپنیوں کا مکمل بائیکاٹ کریں، تاکہ ظالم کی معیشت کو کاری ضرب لگائی جا سکے۔

آخر میں یمن کے عوام نے پوری امت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام کا ساتھ دیں، خاص طور پر غزہ میں جاری نسل کشی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کریں، کیونکہ یہ وقت صرف بیانات کا نہیں، بلکہ میدانِ عمل میں اُترنے کا ہے۔

یہ مظاہرے اس پیغام کا اعلان تھے کہ یمن کے عوام نہ صرف فلسطینیوں کے زخموں کو اپنا درد سمجھتے ہیں بلکہ ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan