Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

امریکا سن لے، ایران سرینڈر نہیں کرے گا:ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای

تہران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ  خامنہ ای نے ایرانی قوم کے نام ٹی وی پر جاری ایک پیغام میں صہیونی حکومت کے بزدلانہ حملوں کے مقابلے میں بہادری، استقامت اور بصیرت کے ساتھ قیام کرنے پر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور تاکید کی کہ ایرانی قوم غیروں کی مسلط کردہ جنگ میں پوری استقامت کے ساتھ کھڑی ہوگی اسی طرح مسلط کردہ صلح کے سامنے بھی مضبوطی کے ساتھ قیام کرے گی۔ ہم اغیار کے سامنے کبھی سر تسلیم خم نہیں کریں گے۔

 ایرانی سپریم لیڈر نے امریکی صدر کے دھمکی آمیز بیانات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جو عقلمند افراد ایران، ایرانی قوم اور ان کی تاریخ سے آشنا ہیں وہ کبھی اس قوم کے ساتھ دھمکی آمیز زبان سے استعمال نہیں کرتے کیونکہ ایرانی قوم کسی سے سامنے سر نہیں جھکاتی۔ امریکی جان لیں کہ کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کی صورت میں ناقابل تلافی نقصان اٹھائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan