Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے خلاف وحشیانہ کریک ڈاؤن

رام اللہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جیل انتظامیہ کی ماتحت خصوصی فورسز نے گذشتہ چند روز کے دوران فلسطینی قیدیوں پر شدید نوعیت کی تشدد آمیز کارروائیاں کی ہیں۔ یہ حملے ان دعووں کے تحت کیے گئے کہ قیدیوں نے ایران کی جانب سے قابض اسرائیل پر ہونے والے حملے کا جشن منایا۔ یہ بات فلسطینی اسیران کلب کے صدر امجد النجار نے بتائی۔

امجد النجار نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں تعینات خصوصی فورسز نے پولیس کتوں کے ساتھ قیدیوں کے کمروں پر دھاوا بولا، قیدیوں کو باندھ کر ان پر لاٹھیوں اور آنسو گیس سے حملہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار کے روز ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں قیدیوں پر ہونے والے منظم تشدد کی واضح جھلک دیکھی جا سکتی ہے۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ قابض اسرائیل کی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہایت کربناک حالات سے دوچار ہیں اور یہ سب کچھ جیل انتظامیہ کی جانب سے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا جا رہا ہے۔

النجار نے خبردار کیا کہ قابض اسرائیل، ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں دنیا کی توجہ مصروف دیکھ کر قیدیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے، جہاں نہ کوئی نگرانی ہے اور نہ ہی کوئی بازپرس۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیوں کی جانوں کو خطرہ مسلسل بڑھتا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ فلسطینی قیدیوں کے حقوق سے وابستہ اداروں نے اقوام متحدہ اور دیگر انسانی حقوق کے اداروں کو فوری خطوط ارسال کیے ہیں جن میں ان مظالم کو روکنے اور ذمہ داروں کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

امجد النجار نے انکشاف کیا کہ گزشتہ 19 ماہ کے دوران اسرائیلی جیلوں میں 72 فلسطینی قیدی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ ساری دنیا میں بدنام زمانہ گوانتانامو جیل میں 20 برسوں میں 9 قیدی مارے گئے۔ اس موازنہ سے اسرائیلی جیلوں میں جاری ظلم کی شدت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کی ان ظالمانہ پالیسیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کریں، کیونکہ یہ سب کچھ قابض حکومت کی اعلیٰ سیاسی قیادت کے براہ راست حکم پر ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل نے غزہ پر جارحیت کے آغاز سے اب تک مغربی کنارے میں 17,500 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں 545 خواتین اور 1,400 بچے شامل ہیں۔ ان میں سے کم از کم 10,400 افراد اس وقت بھی قابض اسرائیلی حراست میں ہیں، جن میں 49 خواتین، 440 بچے اور 3,562 افراد بغیر کسی الزام کے انتظامی حراست میں رکھے گئے ہیں۔

یہ سارا ظلم غزہ میں جاری قتل عام اور مغربی کنارے و مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج اور صہیونی آبادکاروں کے حملوں کے ساتھ ساتھ جاری ہے، جن میں اب تک کم از کم 978 فلسطینی شہید اور تقریباً 7,000 زخمی ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan