Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران کی عسکری قیادت اور سپاہیوں نے فلسطینی کاز پر جانوں کے نذرانے پیش کیے:القسام بریگیڈز

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے جو قابض اسرائیل کی درندگی کا نشانہ بن کر جامِ شہادت نوش کر گئے۔ ان میں ایرانی مسلح افواج کے بڑے سپہ سالار اور عسکری قیادت کے اہم ترین چہرے شامل ہیں۔

اتوار کو جاری کردہ ایک بیان میں القسام بریگیڈز نے ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کی قربانیوں پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ شہداء میں جنرل محمد باقری ،ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی، خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈکوارٹرز کے کمانڈر جنرل غلام علی رشید شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان عظیم رہنماؤں اور ان کے رفقاء کا فلسطینی کاز سے وابستہ تاریخی اور فیصلہ کن کردار سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔ ان کی غیر متزلزل حمایت فلسطینی مزاحمت کے لیے ایک روحانی ستون کی حیثیت رکھتی تھی، خاص طور پر حالیہ معرکہ “طوفان الاقصیٰ” میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

القسام بریگیڈز نے واضح کیا کہ آنے والے دنوں میں ان ایرانی سپہ سالاروں کے کردار کی اصل گہرائی اور ان کی مزاحمتی شراکت مزید عیاں ہوگی، جو فلسطینی قوم کے صہیونی دشمن کے خلاف عظیم معرکے کو آخری فتح کی جانب بڑھانے میں اہم محرک ثابت ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ “ہم ایرانی عوام کے ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، جو ہمیشہ مزاحمت کا ساتھ دیتے رہے ہیں، اور ان کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔”

القسام بریگیڈز نے ایرانی مسلح افواج کے اس جرات مندانہ اور فیصلہ کن اقدام کو سراہا، جس نے قابض ریاست کے پاؤں تلے زمین کھینچ لی۔ صہیونی ریاست کو یہ پیغام دیا گیا کہ اس کی مکّاری اور درندگی حریت پسندوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی بلکہ ہر وار انہیں مزید مضبوط اور پرعزم بناتا ہے کہ قابض اسرائیل کو ہر قیمت پر اس کے جرائم کی سزا دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan