Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

ایران نے ایرو اسپیس فورس کا نیا سربراہ مقرر کر دیا، ماجد موسوی کو قیادت سونپ دی گئی

ایران (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ایران نے بریگیڈیئر جنرل ماجد موسوی کو  پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کردیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ نے آج ایک حکم  نامے کے ذریعے  جنرل ماجد موسوی کو  ایرو اسپیس فورس کا نیا کمانڈر  مقرر کیا۔

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس کے  نئے کمانڈر کے لیے بریگیڈیئر  جنرل ماجد موسوی کی تعیناتی  جنرل حاجی زادے کی شہادت کے بعد کی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج  نے گزشتہ روز  ایران  پر شدید حملے کرکے پاسدارانِ انقلاب کی  ایرو اسپیس فورس کے کمانڈر جنرل حاجی زادے سمیت 78 افراد کو شہید کردیا تھا۔

مہر نیوز ایجنسی کے مطابق شہید میجر جنرل امیرعلی حاجی زادے کا شمار  ایران کے اعلیٰ فوجی جنرلوں میں  ہوتا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan