بیروت (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کی شام جنوبی لبنان کے علاقے النبطیہ الفوقا میں ایک اسرائیلی ڈرون کے حملے میں ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق ڈرون نے ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا، جس پر سوار شخص موقع پر ہی جان بحق ہو گیا۔
یہ واقعہ اسی دن پیش آنے والے دوسرے حملے کے طور پر سامنے آیا، جب دیئر سریان کے علاقے میں بھی ایک موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔
گزشتہ روز بدھ کی شام بھی جنوبی لبنان میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ایک لبنانی شہری شہید اور تین دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
لبنانی وزارت صحت نے بتایا کہ بیت لیف کے علاقے پر حملے میں ایک شخص شہید اور تین زخمی ہوئے۔
منگل کو بھی شبعا علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوا تھا۔
ادھر لبنانی میڈیا نے اطلاع دی کہ آج صبح اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کی بلیدا اور مِیس الجبل کے قریب تکنیکی سرحدی رکاوٹ کو عبور کرتے ہوئے داخلہ کیا۔
اسرائیلی فوج نے لبنان کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے، جو 27 نومبر کو نافذ العمل ہوا تھا، اور حالیہ دنوں میں حملوں اور دھمکیوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔
حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق، 27 نومبر سے اب تک اسرائیل کی طرف سے 3505 خلاف ورزیاں کی جا چکی ہیں، جن کے نتیجے میں 174 افراد شہید اور 409 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔