Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں خواتین کی تذلیل آمیز اذیت، نسل کشی اور بے دخلی کا نتیجہ ہے: اقوام متحدہ

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اقوامِ متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور “اوچا” نے غزہ میں فلسطینی خواتین اور بچیوں کی حالت زار پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بدترین بے دخلی، نسل کشی اور قابض اسرائیل کے مظالم کے سائے تلے انتہائی “ذلت آمیز اذیت” کا سامنا کر رہی ہیں۔

جمعرات کے روز جاری کردہ ایک بیان میں “اوچا” نے واضح کیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے سنہ2023ء کے سات اکتوبر سے شروع کی گئی منظم نسل کشی کے نتیجے میں غزہ کے شہری، بالخصوص خواتین اور بچیاں، زندگی کے بنیادی ترین حقوق سے محروم ہو چکی ہیں۔ وہ ہر لمحہ بے گھر ہونے، گولی کا نشانہ بننے اور بنیادی سہولیات سے محرومی جیسے کربناک حالات سے گزر رہی ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو روزانہ مارا جا رہا ہے۔ جو بمباری سے بچ جاتے ہیں وہ بھوک کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ قابض اسرائیل کی سخت ناکہ بندی اور ظالمانہ اقدامات کے باعث پہنچنے والی امداد نا کافی اور غیر مؤثر ہے۔

اوچا نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں خواتین اور بچیاں مسلسل نقل مکانی پر مجبور ہیں، قابض اسرائیلی فوج کے حملوں کی زد میں آ کر وہ نہ صرف اپنا گھر، بلکہ اپنے خواب بھی کھو چکی ہیں۔ یہ نقل مکانی صرف ایک انسانی سانحہ نہیں، بلکہ ایک مکمل ذلت آمیز اذیت ہے جس سے ان کی روحیں تک چھلنی ہو چکی ہیں۔

اوچا نے انتباہ کیا کہ اگر قابض اسرائیل نے ایندھن کی ترسیل پر اپنی مجرمانہ ضد ختم نہ کی تو غزہ میں زندگی کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو جائے گا، جس سے ہسپتالوں، پانی، بجلی اور دیگر بنیادی خدمات کی فراہمی بند ہو جائے گی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض ریاست کی جانب سے شہریوں، خاص طور پر عورتوں اور بچوں کے خلاف جاری اس جنگ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ غزہ میں سنہ2023ء کے سات اکتوبر سے مسلسل جاری اس نسل کشی نے دنیا کی آنکھیں کھول دینی چاہئیں۔

غزہ میں جاری یہ وحشیانہ کارروائیاں صرف بمباری نہیں، بلکہ انسانیت کے خلاف کھلا اعلانِ جنگ ہیں۔ بھوک، بیماری، نقل مکانی اور شہادت کے اس ماحول میں فلسطینی عورتیں صبر اور عظمت کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہیں۔ ان کا درد پوری امت کی ذمہ داری ہے، اور ان کا صبر ایک پکار ہے جسے دنیا کو سننا ہوگا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan