Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل نے جنین پناہ گزین کیمپ میں 95 مکانات مسمار کرنے کے لیے فوجی بلڈوزر بھیج دیے

جنین (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے جنین میں واقع فلسطینی پناہ گزین کیمپ ایک بار پھر قابض اسرائیل کی وحشیانہ جارحیت کی زد میں آ گیا ہے۔ آج صبح جمعرات کو قابض اسرائیلی فوج نے جنین کیمپ پر فوجی یلغار کرتے ہوئے بھاری تعداد میں بلڈوزر اور دیگر عسکری ساز و سامان تعینات کر دیا، جنہیں جلمہ فوجی چوکی سے کیمپ کے اندر داخل کیا گیا۔

مقامی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ ان بلڈوزروں کو کیمپ میں انہی گھروں کو مسمار کرنے کے لیے لایا گیا ہے جنہیں پیر کی شام قابض فوج نے مسمار کرنے کا نوٹس دیا تھا۔ اب یہ ظالمانہ منصوبہ عملی شکل اختیار کر رہا ہے۔

قابض اسرائیلی فوج نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ جنین کیمپ کے مختلف علاقوں، خاص طور پر مغربی محلہ، شارع السکہ اور شارع عبداللہ عزام میں واقع 95 گھروں کو مسمار کرے گی۔

بلدیہ جنین کے مطابق صرف پچھلے چند مہینوں کے دوران، جنین کیمپ میں قابض اسرائیل کی جانب سے 600 سے زائد مکانات مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیے جا چکے ہیں۔ یہ تباہ کن سلسلہ جنوری سنہ2024ء میں شروع ہونے والے اسرائیلی حملے کے بعد سے مسلسل جاری ہے۔

جنین، طولکرم اور نور شمس جیسے کیمپوں میں قابض ریاست کے حملے شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں۔ ان علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور کیے گئے افراد کی تعداد 50 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ یہ کیمپ کبھی امید کا مسکن ہوا کرتے تھے، اب ویرانی اور اجڑی ہوئی زمینوں میں بدلتے جا رہے ہیں۔

قابض اسرائیل نہ صرف گھروں اور عمارتوں کو ملیا میٹ کر رہا ہے، بلکہ بنیادی ڈھانچے کو بھی زمین بوس کیا جا رہا ہے۔ یہ کوئی وقتی جارحیت نہیں بلکہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے، جس کا مقصد کیمپوں کی شناخت کو مٹانا، فلسطینیوں کے وجود کو صفحۂ ہستی سے مٹانا اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو کچل دینا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan