Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا بزدلانہ ٹارگٹ کلنگ حملہ، سرکردہ فلسطینی بزرگ کمانڈر شہید

طوباس(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی درندگی اور فلسطینی قیادت کے خلاف جاری نسل کشی کی ایک نیا گھناؤںا جرم سامنے آیا ہے۔ اسلامی جہاد تحریک کے مجاہد اسیر رہ چکے باہمت قائد رايق عبد الرحمن بشارات کو صہیونی فوج کی خصوصی قاتل یونٹ نے گذشتہ شب مغربی کنارے کے علاقے طمون میں بے دردی سے شہید کر دیا۔

اسلامی جہاد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ فلسطینی قوم اور امت مسلمہ کو یہ عظیم سانحہ بتاتے ہوئے دل گرفتہ ہے کہ شہید رايق بشارات کو صہیونی فورسز نے رات کے اندھیرے میں بزدلی سے نشانہ بنایا۔ شہید رايق سنہ1987ء کی انتفاضہ میں پیش پیش رہے، جبکہ سنہ2002ء میں ایک قاتلانہ حملے میں ان کی اہلیہ شہید ہوئیں اور ان کے دونوں ہاتھ زخمی ہوگئے تھے۔

شہید نے اپنی زندگی کے مختلف مراحل میں قابض اسرائیل کی جیلوں میں نو سال سے زیادہ عرصہ گذارا۔ سنہ2022ء میں انہوں نے انتظامی حراست کے خلاف 53 روزہ بھوک ہڑتال بھی کی اور بالآخر رہائی حاصل کی۔ وہ مسلسل جدوجہد، ایثار اور حوصلے کی علامت تھے، جنہوں نے کسی لمحے بھی اپنی قوم اور سرزمین سے وفاداری میں کوتاہی نہ کی۔

تحریک جہاد اسلامی نے واضح کیا کہ دشمن کی یہ بزدلانہ کارروائیاں مزاحمت کو نہ دبا سکیں گی نہ تھما سکیں گی۔ شہداء کا پاکیزہ خون زمین میں رائیگاں نہیں جائے گا بلکہ ایسی نسلیں پیدا کرے گا جو دشمن کے ظلم کے مقابلے میں اور زیادہ مضبوط ہوں گی۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق، شہید رايق بشارات کی عمر 47 برس تھی اور ان کا جسد خاکی قابض اسرائیلی فورسز نے تاحال واپس نہیں کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan