Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فریڈم فلوٹیلا اغوا کیس — اسرائیل کا ظلم بے نقاب، عالمی برادری خاموش کیوں؟

مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آزادی اور انسان دوستی کے پیغام کو لے کر غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے نکلنے والی “فریڈم فلوٹیلا” اتحاد کی کشتی میڈلین کے کارکنان ایک بار پھر قابض اسرائیلی درندگی کا نشانہ بن گئے۔ فریڈم فلوٹیلا اتحاد  نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ قابض اسرائیل نے انسانی امداد کی کشتی “میڈلین” پر سوار آٹھ کارکنان کو تاحال قید کر رکھا ہے، جن سے گزشتہ 24 گھنٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہو سکا۔

بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چار دیگر کارکنان کو زبردستی ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم “عدالہ” کے وکلا کو بارہ میں سے صرف دس کارکنان سے ملاقات کی اجازت ملی ہے۔ ان میں دو صحافی، الجزیرہ سے وابستہ عمر فیاض (فرانس) اور فرانسیسی نژاد یانِس محمدی شامل ہیں، جنہیں اسرائیلی قانون دانوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان رضاکاروں کا تعلق یورپ اور لاطینی امریکہ کے مختلف ممالک سے ہے۔ جبری طور پر ملک بدر کیے جانے والوں میں شامل ہیں۔ بابتیست اندریے (فرانس)، گریتا تھونبرگ (سویڈن)، سرجیو توریبیو (اسپین) اور عمر فیاض (فرانس سے تعلق ) شامل ہیں۔

جبکہ اب تک حراست میں رکھے گئے افراد صائب اردو (ترکیہ)، مارک فان رین (ہالینڈ)، پاسکل موریرس (فرانس)، ریوا فیارڈ (فرانس)، ریما حسن (فرانس)، تیاگو اویلا (برازیل)، یانِس محمدی (فرانس) اور یاسمین آکار (جرمنی) شامل ہیں۔

فریڈم فلوٹیلا اتحاد نے شدید الفاظ میں اس بات کی مذمت کی کہ قابض اسرائیل ان انسانی ہمدرد کارکنان کو ایسے پیش کر رہا ہے جیسے انہوں نے اسرائیل میں غیر قانونی طور پر داخلہ لیا ہو، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ انہیں بین الاقوامی سمندر میں اغوا کر کے زبردستی اسرائیل میں لایا گیا۔ یہ عمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

اتحاد نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اسرائیلی حکام ان کارکنان پر غیر قانونی طور پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ ملک بدری کی دستاویزات پر دستخط کریں یا قید و مقدمے کا سامنا کریں۔ بیشتر کارکنان نے انکار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان کی سرگرمی مکمل طور پر انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تھی اور قابض اسرائیل کا یہ اقدام سراسر غیر قانونی ہے۔

یاد رہے کہ “میڈلین” ان کشتیوں میں سے ایک ہے جو قابض اسرائیل کی طرف سے مسلط کردہ غزہ کے سمندری محاصرے کو چیر کر انسانی امداد اور یکجہتی کا پیغام لے کر نکلیں۔ پیر کی صبح قابض اسرائیلی بحریہ نے “میڈلین” پر حملہ کر کے اسے بین الاقوامی پانیوں میں روک لیا، اور تمام رضاکاروں کو گرفتار کر کے زبردستی مقبوضہ فلسطینی بندرگاہ اسدود منتقل کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan