Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کے ہاتھوں ایک اور صحافی شہید، شہداء صحافیوں کی تعداد 227 ہو گئی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی طرف سے فلسطینی قوم کے خلاف جاری انسانیت سوز جنگ میں حق اور سچ کی آواز بلند کرنے والے صحافی بھی محفوظ نہیں۔آج ایک اور فلسطینی صحافی، مؤمن محمد ابو العوف کو غزہ کی مشرقی حدود میں ایک انسانی مشن کی انجام دہی کے دوران قابض اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔ان کے ساتھ تین امدادی کارکن بھی شہید ہوئے۔

مؤمن ابو العوف ایک بے باک اور باخبر فوٹو جرنلسٹ تھے جو کئی مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں سے وابستہ تھے۔ ان کی شہادت کے بعد رواں نسل کشی کی جنگ کے دوران شہید ہونے والے فلسطینی صحافیوں کی تعداد 227 تک جا پہنچی ہے۔

فلسطینی حکومتی میڈیا دفتر نے اس اندوہناک سانحے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی صحافیوں کو منظم انداز میں نشانہ بنانا نہ صرف صحافت پر حملہ ہے بلکہ انسانیت کے منہ پر طمانچہ ہے۔

بیان میں عالمی صحافتی اداروں بین الاقوامی فیڈریشن آف جرنلسٹس عرب صحافی یونین اور دنیا بھر کی صحافتی انجمنوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ان درندہ صفت جرائم کی پرزور مذمت کریں اور قابض اسرائیل کی سفاکانہ روش کے خلاف آواز بلند کریں۔

دفتر نے امریکہ، برطانیہ، جرمنی اور فرانس جیسے ممالک کو بھی ان جرائم میں برابر کا شریک قرار دیا ہے جو نسل کشی کی اس جنگ میں براہ راست یا بالواسطہ طور پر قابض اسرائیل کے پشت پناہ بنے ہوئے ہیں۔ ان پر زور دیا گیا ہے کہ وہ اپنے مجرمانہ کردار پر نظرثانی کریں اور فلسطینی عوام پر ظلم کے اس بازار کو بند کروائیں۔

بین الاقوامی برادری، اقوام متحدہ، صحافتی و انسانی حقوق کی تنظیموں اور دنیا بھر کے ضمیر رکھنے والے انسانوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں، ان کے جنگی مجرموں کو عالمی عدالتوں میں کٹہرے میں لائیں، اور غزہ میں صحافیوں کے قتلِ عام کو فی الفور روکا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan