Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کی المعمدانی ہسپتال پر بمباری سے تین صحافی شہید اور متعدد زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل نے آج جمعرات 5 جون 2025ء کو ایک اور سفاک جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے غزہ شہر میں واقع عربی اہلی ہسپتال “المعمدانی” کے صحن پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تین فلسطینی صحافی شہید اور متعدد شہری و صحافی زخمی ہو گئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق صبح سویرے قابض اسرائیل کے ڈرون طیارے نے ہسپتال کے صحن کو نشانہ بنایا۔ یہ وہ مقام تھا جہاں جنگ سے بے حال زخمی شہری، صحافی اور طبی عملہ عارضی طور پر پناہ لیے ہوئے تھے۔ اس ہولناک بمباری کے نتیجے میں نہ صرف تین صحافی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، بلکہ کئی دیگر افراد بھی شدید زخمی ہو گئے۔

شہید ہونے والوں میں سلیمان حجاج اور اسماعیل بدح شامل ہیں، جو “فلسطین الیوم” چینل سے وابستہ تھے۔ جبکہ”اسلام بدر” (العربی ٹی وی کے رپورٹر)، ،احمد قلجہ (فوٹوگرافر) اور عماد دلول (صحافی) زخمی ہونے والوں میں شامل ہیں، جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

المعمدانی ہسپتال کے ڈائریکٹر، فضل نعیم,ے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس ہسپتال پر آٹھواں اسرائیلی حملہ ہے، جو جنگ کے آغاز سے اب تک جاری ہلاکت خیز بربریت کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے دیگر کئی ہسپتال پہلے ہی تباہ ہو چکے ہیں یا بند کیے جا چکے ہیں، جس کی وجہ سے المعمدانی ہسپتال پر دباؤ انتہائی حد تک بڑھ چکا ہے۔

فضل نعیم نے دنیا کو متنبہ کیا کہ غزہ کے باقی ماندہ چند ہسپتالوں کو نشانہ بنانا ایک منظم نسل کشی کا حصہ ہے، جس کا مقصد نہ صرف زخمیوں کا علاج روکنا ہے بلکہ سچ بولنے والے صحافیوں کی آواز کو بھی ہمیشہ کے لیے خاموش کر دینا ہے۔

آج کے سانحے کے بعد اکتوبر سنہ2023ء سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد 224 ہو گئی ہے۔ یہ محض اعداد نہیں، بلکہ وہ سچائی کے محافظ تھے جو اپنی جان پر کھیل کر دنیا کو فلسطین کی حقیقت دکھا رہے تھے۔

فلسطینی صحافیوں کے تحفظ کے مرکز (PJPC) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ غزہ صحافیوں کے لیے دنیا کا سب سے خطرناک مقام بن چکا ہے۔ صرف قابض اسرائیل کی بمباری سے اب تک ہر تین دن میں ایک صحافی شہید ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan