Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عرفات: ڈیڑھ ملین سے زائد فرزندانِ توحید حج کے سب سے عظیم رکن کی ادائیگی میں مصروف

مکہ مکرمہ(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) آج جمعرات 9 ذوالحجہ 1446ھ بمطابق 5 جون 2025ء کو حج بیت اللہ کی عظیم عبادت اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ دنیا کے کونے کونے سے آئے ہوئے تقریباً ڈیڑھ لاکھ سے زائد فرزندانِ توحید میدانِ عرفات میں وقوف کے لیے جمع ہو چکے ہیں۔ یہ دن حج کے تمام ارکان میں سب سے اہم، سب سے بابرکت اور سب سے فضیلت والا ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق جیسے ہی عرفہ کا سورج طلوع ہوا حجاج کرام کی قافلے بہ تدریج میدانِ عرفات کی طرف بڑھنے لگے۔ اُن کے چہروں پر خشوع و خضوع نمایاں تھا، دل اللہ کی یاد سے لبریز تھے اور زبانیں دعا، مناجات اور توبہ و استغفار میں مشغول تھیں۔ ہر سو لبیک اللھم لبیک کی صدائیں گونجتی رہیں، ایک روح پرور منظر، جس نے اہلِ ایمان کے دلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔

حجاج کرام کو میدانِ عرفات پہنچانے اور ان کی رہنمائی کے لیے سکیورٹی کے مختلف ادارے چاق و چوبند نظر آئے، جنہوں نے پیدل اور سوار قافلوں کو ترتیب سے عرفات پہنچایا۔ اس سفر میں حجاج کی حفاظت، سہولت اور آرام کا خاص خیال رکھا گیا۔ سعودی انتظامیہ کے مطابق، منیٰ سے عرفات کی طرف حاجیوں کی منتقلی سہل، منظم اور پرامن انداز میں مکمل ہوئی۔

آج عرفات میں حجاج کرام نے سنت نبوی ﷺ کی پیروی کرتے ہوئے مسجد نمرہ میں ظہر اور عصر کی نمازیں ایک اذان اور دو اقامتوں کے ساتھ قصر ادا کیں۔ غروبِ آفتاب کے بعد یہ قافلے مزدلفہ روانہ ہوں گے، جہاں وہ مغرب و عشاء کی نمازیں ادا کر کے رات بھر قیام کریں گے اور پھر فجر کی نماز کے بعد منیٰ کی جانب روانہ ہوں گے۔

حج کا یہ روحانی اور پرعظمت سفر بدھ کے روز منیٰ میں یومِ ترویہ سے شروع ہوا، جس کے بعد آج جمعرات کو وقوف عرفہ ادا کیا گیا۔ جمعہ کے روز مزدلفہ سے منیٰ روانگی، جمرات کی رمی، قربانی، اور طوافِ افاضہ کے مراحل مکمل ہوں گے۔ ہفتہ سے پیر تک دوبارہ جمرات کی رمی کی جائے گی، اور حج کا اختتام طوافِ وداع سے ہوگا۔

سعودی وزارتِ حج کے ترجمان غسان النویمی نے بتایا کہ اس سال بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد پندرہ لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ اندرونِ ملک سے آنے والے حجاج کی حتمی تعداد حج کے اختتام پر بتائی جائے گی۔

گزشتہ سال کے حج میں مجموعی طور پر 18 لاکھ 33 ہزار 164 فرزندانِ اسلام نے شرکت کی تھی، جن میں 2 لاکھ 21 ہزار 854 مقامی حجاج شامل تھے۔

میدانِ عرفات میں آج کا دن اس وقت فلسطینی عوام کی یاد سے بھی بوجھل نظر آیا۔ ایسے میں جب دنیا کے مسلمان عرفات میں دعا گو ہیں، غزہ میں ان کے بھائی، مائیں، بچے اور بزرگ قابض اسرائیل کی نسل کشی کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ آج فلسطینی شہداء کے لیے بھی دعائیں بلند ہوئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan