Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج کا خانیونس کے عوام کو ایک بار پھر جبری انخلا کا حکم

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی فوج نے پیر کی شب جنوبی غزہ کی شدید متاثرہ اور گنجان آباد شہری بستی خانیونس کے مختلف علاقوں کے مکینوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

یہ جبری انخلا کی کارروائی خانیونس کے ان علاقوں میں کی جا رہی ہے جو پہلے ہی مسلسل بمباری اور محاصرے کی زد میں ہیں۔ قابض اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ خانیونس کے مغربی حصے میں واقع بلاکس 47، 106، 108 اور 109 کے تمام رہائشی فوری طور پر اپنے گھر بار چھوڑ کر علاقے المواصی کی طرف چلے جائیں۔

یہ حکم ایسے وقت میں دیا گیا ہے جب فلسطینی عوام آٹھ ماہ سے زائد عرصے سے قابض اسرائیل کی خونریز یلغار کا سامنا کر رہے ہیں۔ سات اکتوبر 2023ء سے شروع ہونے والے اس امریکی پشت پناہی والے جارحانہ فوجی حملے میں اب تک ایک لاکھ اٹھہتر ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ شہداء میں اکثریت معصوم بچوں اور مظلوم خواتین کی ہے۔ ہزاروں فلسطینی ہنوز لاپتہ ہیں، جبکہ لاکھوں افراد انتہائی اذیت ناک حالات میں دربدر کی زندگی گزارنے پر مجبور کر دیے گئے ہیں۔

خانیونس کے شہری جنہوں نے پہلے ہی اپنے پیاروں کو کھویا، اپنے گھروں کو ملبے میں بدلا ہوا دیکھا اور زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو چکے ہیں، اب انہیں ایک بار پھر اپنی چھت اور زمین چھوڑنے کا حکم دیا جا رہا ہے۔ یہ ایک کھلا اور سنگین ظلم ہے، جو انسانی اقدار، بین الاقوامی قانون اور ضمیرِ عالم کے منہ پر طمانچہ ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan