Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن سے داغے گئے میزائل سے بن گوریون ایئرپورٹ پر فضائی آمد و رفت معطل

قدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) پیر کی شام فلسطین کے وسیع علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں گونجیں، جو یمن سے داغے گئے ایک میزائل کے باعث تھیں۔ اس سے پہلے بیت المقدس، تل ابیب اور وسطی علاقوں کے کئی شہروں میں ایئر الرٹ بج اٹھے۔

یمن سے داغے گئے اس راکٹ کی وجہ سے قابض صہیونی فوج نے تل ابیب کے بن غوریون ایئرپورٹ کا فضائی راستہ بند کر دیا اور تمام فضائی آمد و رفت کو روک دیا۔ قابض فوج کا دعویٰ ہے کہ اس راکٹ کو روک لیا گیا۔

اسرائیلی نشریاتی ادارے کے رپورٹر کے مطابق تقریباً چار لاکھ قابض اسرائیلی شہری حفاظتی پناہ گاہوں اور محفوظ مقامات کی طرف بھاگ گئے۔

یہ اس سال کی سب سے بڑی اور وسیع پیمانے پر ایئر الرٹ کی صورت حال تھی، جو نقب سے شروع ہو کر القدس، تل ابیب اور شمالی علاقوں تک پھیلی ہوئی تھی۔

میزائل داغے جانے کے بعد یمن کی تحریک انصار اللہ کے رہنما حزام الاسد نے عبرانی زبان میں ایک ٹویٹ میں کہا کہ “یہ عارضی ریاست کبھی بھی محفوظ نہیں رہے گی”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan