Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کا چھ سو پانچواں دن، بے گناہ فلسطینیوں کا قتل عام جاری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل نے فلسطینیوں کے خلاف اپنی انسانیت سوز نسل کش جنگ کو جاری رکھتے ہوئے آج اس درندگی کے چھ سو پانچ دن مکمل کر لیے۔ گذشتہ ستتر دنوں سے ایک بار پھر تباہ کن بمباری، محاصرے، قحط، اور قتل عام کی نئی لہر جاری ہے، جب سے قابض ریاست کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جنگ بندی کے معاہدے سے انکار کر دیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض اسرائیلی افواج نے آج صبح سویرے سے اب تک غزہ کے مختلف علاقوں پر درجنوں فضائی حملے کیے۔ اس کے ساتھ ہی گزشتہ مارچ سے بنیادی غذائی اشیاء کی آمد بند ہونے کے اثرات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، اور غزہ کے مظلوم شہری قحط اور بھوک کی بھیانک تصویر بن چکے ہیں۔

آج کی تازہ صورتحال کے مطابق اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے مختلف علاقوں میں پانچ فلسطینی شہری شہید ہو گئے۔ ان میں وہ معصوم بچہ محمد حسین عقیلان بھی شامل ہے جو دو روز قبل دير البلح میں اپنے گھر پر ہونے والے بمباری میں شدید زخمی ہوا تھا۔ آج وہ زخموں کی تاب نہ لا تے ہوئے دم توڑ گیا۔

اسی طرح شہری حسام بسام وافی جو کل خان یونس کے مشرق میں شارع صلاح الدین پر امریکی امداد کے منتظر دیگر فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا تھا، قابض اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوا جو آج جامِ شہادت نوش کر گیا۔ اس کی عمر صرف 37 برس تھی۔

آج صبح امریکی امدادی مرکز کے قریب مغربی رفح میں قابض فوج کی فائرنگ سے تین اور فلسطینی شہری شہید ہوئے اور 35 زخمی ہو گئے۔ شہید ہونے والے معصوموں شہریوں میں احمد عبد الکریم حسین شاہین، حسن نایف عبداللہ ابو مطیر اور مہند عبدالفتاح محمد سعد شامل ہیں۔

قابض اسرائیل کی لڑاکا طیاروں نے صبح سویرے غزہ شہر کے مشرقی علاقوں پر شدید بمباری کی اور خان یونس کے شمالی علاقے السطر اور غزہ کے شمال مغرب میں الصفطاوی چوک کے اطراف گولہ باری کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی دير البلح میں واقع تاریخی مسجد انصار کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر مسمار کر دیا گیا۔

جبالیہ البلد کے مشرقی علاقوں پر بھی فضائی حملے کیے گئے، جن میں کئی گھروں کو تباہ کر دیا گیا۔ قابض فوج نے شمالی غزہ کے مغربی علاقوں میں بارودی دھماکوں سے متعدد عمارتوں کو زمین بوس کر دیا اور خان یونس کے شمال مشرقی قصبے القرارہ میں رہائشی گھروں کو مسمار کر کے خالی زمین میں بدل دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan