Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

فلسطینی قوم مزاحمت کے حق پر قائم، صہیونی و امریکی سازشیں قبول نہیں کریں گے:حماس، عوامی محاذ

بیروت  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” اور ” عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین –جنرل لیڈرشپ ” نے فلسطینی کاز کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی، جس میں غزہ پر جاری صہیونی درندگی، فلسطینی عوام کی نسل کشی اور اجتماعی سزا کے تسلسل پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں تنظیموں نے اس امر پر زور دیا کہ فلسطینی قوم کا اپنی سرزمین، مقدسات اور وجود کے تحفظ کے لیے مزاحمت کرنا ایک ناقابل تنسیخ حق ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کو موصولہ بیان کے مطابق حماس کے بیرونِ ملک قومی تعلقات کے شعبہ کے سربراہ علی برکہ نے عوامی محاذ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کو بیروت میں خوش آمدید کہا، جس کی قیادت تنظیم کے معاون سیکرٹری جنرل ابو عماد رامز نے کی۔ وفد میں پولیٹیکل بیورو کے رکن اور لبنان میں تنظیم کے ذمہ دار ابو کفاح غازی بھی شامل تھے۔

حماس کی جانب سے ملاقات میں لبنان میں قومی تعلقات کے ذمہ دار ایمن شناعہ اور زیاد حسن نے شرکت کی۔

اس ملاقات میں قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ پر مسلط کردہ نسل کشی کی جنگ، مسلسل بمباری، قحط، محاصرے اور مجرمانہ بھوک سے فلسطینی قوم کو جھکانے کی ناکام کوششوں پر سیر حاصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گزشتہ 600 دنوں سے جاری صہیونی حملوں کے نتیجے میں 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہو چکے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔

دونوں جماعتوں نے غزہ کے عوام کے غیر معمولی صبر و استقامت کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قوم ایک ایسی بے مثال اجتماعی نسل کشی کا سامنا کر رہی ہے، جو جدید تاریخ کا سب سے سیاہ باب بن چکی ہے، اور عالمی برادری اس کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی کھڑی ہے۔

اجلاس میں زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام کا مزاحمت کا حق، ان کی زمین، شناخت اور مقدسات کے دفاع کا فطری، قانونی اور اخلاقی تقاضا ہے۔ صہیونی آبادکاری، جبری نقل مکانی اور مقدس مقامات کی یہودیانے کی ہر سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ فلسطینی صفوں میں اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت ہے تاکہ امریکہ اور قابض اسرائیل کی جانب سے فلسطینی کاز کو ختم کرنے کی سازشوں کا مؤثر مقابلہ کیا جا سکے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض اسرائیل کے جنگی جرائم کی مذمت کرے، غزہ پر مسلط کردہ تباہ کن جنگ کو فوری بند کرانے کے لیے ٹھوس عملی اقدامات کرے اور فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کرے۔

بیان میں لبنان، شام اور یمن پر قابض اسرائیل کے بار بار کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور عرب و اسلامی ممالک کے درمیان مؤثر تعاون و ہم آہنگی کی اپیل کی گئی تاکہ ان جارحانہ کارروائیوں کو روکا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan