Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمن کے چودہ سے زائد صوبوں میں فلسطینیوں کے حق میں عظیم الشان مظاہرے

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) یمن کے دارالحکومت صنعاء سمیت چودہ سے زائد صوبوں میں پانچ سو سے زائد مقامات پر عظیم الشان ملین مارچ اور عوامی ریلیاں نکالی گئیں، جن میں لاکھوں یمنی عوام نے شرکت کر کے نہ صرف غزہ اور مسجد اقصیٰ سے اپنی محبت کا اظہار کیا، بلکہ قابض صہیونی درندگی، فلسطینیوں پر جاری نسل کشی اور مذہبی مقدسات کی بے حرمتی کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

“کوئی امن نہیں… جب تک غزہ اور اقصیٰ پر حملہ جاری ہے” کے پُرزور نعرے کے ساتھ ان ریلیوں نے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کر دیا کہ یمنی قوم اپنے اصولی اور غیر متزلزل موقف پر ڈٹی ہوئی ہے اور فلسطین کے ساتھ اپنی محبت اور وابستگی میں ذرہ برابر بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔

جمعہ کے روز صنعاء کے “میدان السبعین” میں لاکھوں یمنی عوام کا جم غفیر امنڈ آیا۔ یہ جم غفیر نبی آخرالزماں حضرت محمد ﷺ سے عقیدت، مسجد اقصیٰ سے محبت اور فلسطینی عوام کی قربانیوں کی حمایت میں نعرہ زن تھا۔ ہاتھوں میں یمن اور فلسطین کے پرچم، بینرز اور کتبے لیے عوام نے واضح پیغام دیا کہ بیت المقدس کی حرمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔

مظاہرین نے قابض اسرائیل کے ہاتھوں مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی، یہودیوں کے اشتعال انگیز رقص، قبلہ اول کے احاطے میں مذہبی رسومات کی ادائیگی، اور پیغمبر اسلام ﷺ کی شان میں توہین پر شدید احتجاج کیا۔ انہوں نے اسے یہودی عقیدے کا کھلا ثبوت قرار دیا، جو اسلام اور مسلمانوں کے خلاف گہری نفرت اور دشمنی سے لبریز ہے۔

ریلی کے اختتام پر جاری کیے گئے عوامی بیان میں یمن کے غیور عوام نے امت مسلمہ کو بیدار ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ اسرائیلی جرائم کے خلاف بھرپور عوامی تحریک اٹھائی جائے۔ بیان میں زور دیا گیا کہ عوامی مظاہرے، مکمل بائیکاٹ اور ہمہ گیر عوامی بیداری کے ذریعے فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ غزہ اس وقت دنیا کی سب سے بڑی ظالم قوت کے خلاف سینہ سپر ہے اور نہتے مگر باہمت فلسطینی تمام تر نسل کشی، اجتماعی قتل عام اور تباہی کے باوجود سرنگوں نہیں ہوئے۔ یہ صبر اور مزاحمت پوری امت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔

یمنی عوام نے دو ٹوک الفاظ میں قابض اسرائیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’’تمہاری سب سے احمقانہ سوچ یہ ہو سکتی ہے کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کی حمایت سے پیچھے ہٹ جائیں گے‘‘۔

بیان میں اسرائیل کی جانب سے یمن کے شہری، اقتصادی اور امدادی اداروں پر بمباری کو بھی شدید الفاظ میں ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا گیا کہ یہ حملے یمنیوں کے عزم کو کمزور نہیں بلکہ اور زیادہ مضبوط بناتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ ’’تمہارا ہر حملہ ہمیں یقین دلاتا ہے کہ تم دنیا کے سب سے ذلیل اور گندے دشمن ہو۔‘‘

یمنی مسلح افواج کو بھی پیغام دیا گیا کہ وہ قابض اسرائیل کو مسلسل دباؤ میں رکھیں اور یہ ہرگز نہ ہونے دیں کہ وہ امن کا کوئی لمحہ محسوس کر سکے، جب تک کہ غزہ میں خون بہہ رہا ہو اور مسجد اقصیٰ دشمنوں کے نرغے میں ہو۔

ریلی کے آخر میں اہل غزہ اور فلسطین کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا گیا: ’’صبر کرو، ثابت قدم رہو، ہم تمہارے ساتھ ہیں اور کبھی تمہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے‘‘۔

دوسری جانب “انصار اللہ” تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے گذشتہ روز خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے صنعاء کے ہوائی اڈے پر حملے ہماری ہمت توڑنے میں ناکام رہے ہیں اور اب فلسطین کی حمایت میں ہماری کارروائیاں مزید مؤثر اور تیز ہوں گی۔

اسی سلسلے میں یمنی مسلح افواج نے جمعرات کی شام قابض اسرائیل کے “لد ایئرپورٹ” پر ایک کامیاب اور مؤثر کارروائی کی۔ اعلان کیا کہ جب تک فلسطینی عوام پر مظالم جاری رہیں گے، یمنی کارروائیاں بھی رکنے والی نہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan