Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں صہیونی ڈرون حملہ: صحافی اور امدادی کارکن سمیت چار فلسطینی شہید

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی ریاست کی غزہ میں درندگی کا ایک اور دل دہلا دینے والا منظر آج غزہ کی سڑکوں پر رقم ہوا، جب ایک عام شہری گاڑی کو نشانہ بنا کر اسرائیلی ڈرون نے چار بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی۔ شہداء میں ایک صحافی اور ایک بین الاقوامی امدادی ادارے کا کارکن بھی شامل ہیں، جو اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے تھے۔

یہ المناک واقعہ بدھ کی شام غزہ شہر کے معروف شارع النفق پر پیش آیا، جہاں قابض اسرائیل کے ایک بغیر پائلٹ جاسوس طیارے نے ایک عام شہری گاڑی پر میزائل داغا۔ مقامی اور طبی ذرائع کے مطابق، اس حملے کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔

شہداء کی شناخت ہوگئی ہے، جن میں ترکیہ کی انسانی امدادی تنظیم  آئی ایچ ایچ  کے پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد المبیض، نیوز چینل “القدس الیوم” کے صحافی معتز محمد رجب، احمد بستان اور اسحاق الطیف شامل ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ حملہ اچانک ہوا اور گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ اہلِ علاقہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے اور اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو بچانے کی کوشش کی، جب کہ بعد ازاں ایمبولینسوں نے شہداء کی لاشیں ہسپتال منتقل کیں۔

القدس الیوم چینل نے اپنے رپورٹر معتز رجب کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ “القدس اور آزادی کے سفر کا ایک اور شہید” بن گئے۔ چینل نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ تمام تر خطرات کے باوجود سچ بولنے، حق کی گواہی دینے اور مظلوم فلسطینیوں کی آواز دنیا تک پہنچانے کا مقدس مشن جاری رکھیں گے۔

قابض اسرائیل کی جانب سے صحافیوں اور امدادی کارکنوں کو بار بار نشانہ بنانا ایک منظم حکمت عملی کا حصہ ہے، تاکہ حقائق کو چھپایا جا سکے اور انسانی امداد کی کوششوں کو مفلوج کیا جا سکے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب صہیونی قابض افواج گزشتہ 600 دن سے غزہ میں نسل کشی، اجتماعی قتل عام اور ہجرت پر مجبور کرنے جیسے انسانیت سوز جرائم میں مصروف ہیں اور نہتے فلسطینیوں کے خلاف ہولناک مظالم کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan