Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

العودہ ہسپتال میں قیامت خیز مناظر: دوائیں ختم، مریض بے یار و مددگار

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی طرف سے مسلسل حملوں اور سخت محاصرے کے باوجود عالمی ادارۂ صحت اور بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی کا ایک وفد شمالی غزہ میں تل الزعتر کے محصور ہسپتال، “العودہ” تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ ہسپتال کئی روز سے صہیونی حملوں کی زد میں ہے اور وہاں بنیادی طبی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔

وفد نے اپنی مختصر مگر اہم کارروائی کے دوران تین شدید زخمی فلسطینیوں کو وہاں سے غزہ کے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا، کیونکہ العودہ ہسپتال میں دوائیں بچی ہیں نہ ضروری آلات۔ اسی مشن کے تحت 47 طبی عملے کے ارکان کو بھی وہاں سے نکال کر وسطی غزہ کے “العودہ النصیرات” ہسپتال بھیجا گیا تاکہ وہ وہاں اپنے فرائض انجام دے سکیں۔

اس دوران ہسپتال کی انتظامیہ نے ایک معذور شہری کو بھی انخلاء میں شامل کیا جو ہسپتال کے قریبی علاقے میں مقیم تھا اور خطرے میں تھا۔

جمعیۃ العودہ برائے صحت و سماجیات کے مطابق اب بھی ہسپتال میں 97 افراد موجود ہیں جن میں 13 مریض اور زخمی شہری، جبکہ 84 افراد طبی عملے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان سب کو انتہائی کٹھن اور غیر انسانی حالات کا سامنا ہے، جہاں دوائیں ہیں نہ خوراک اور نہ ہی ایندھن۔

جمعیہ نے عالمی ادارۂ صحت، ریڈ کراس اور دیگر انسان دوست تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری مداخلت کریں، تاکہ مریضوں اور طبی عملے کو تحفظ دیا جا سکے، اور ہسپتال میں دوائیں، طبی آلات، خوراک اور ایندھن کی ترسیل یقینی بنائی جا سکے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صحت کے مراکز اور طبی عملے کو نشانہ بنانا نہ صرف اخلاقی طور پر شرمناک عمل ہے بلکہ بین الاقوامی انسانی قانون کی بھی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس ظلم پر عالمی برادری کی خاموشی بھی جرم کے دائرے میں آتی ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ دنیا اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں ادا کرے اور قابض اسرائیل کو اس سنگین جرم کا جواب دہ بنائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan