Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں القسام بریگیڈز کے حملے میں متعدد صہیونی فوجی زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے عسکری ونگ عزالدین شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے ایک بار پھر قابض اسرائیل کو اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے مشرقی غزہ میں ایک صہیونی فوجی کو نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔

القسام بریگیڈ نے بدھ کے روز اپنے اعلان میں بتایا کہ منگل کو ہمارے ایک جانباز مجاہد نے مشرقی غزہ کے الشجاعیہ کے علاقے بغداد اسٹریٹ میں گھات لگا کر ایک صہیونی فوجی کو براہِ راست گولی مار کر زخمی کر دیا۔

یہ کارروائی اس دلیرانہ مزاحمت کا تسلسل ہے جو القسام کے جانباز قابض اسرائیلی فوج اور ان کی جارح فوجی گاڑیوں کے خلاف طوفان الاقصیٰ معرکے میں انجام دے رہے ہیں۔ فلسطینی عوام پر مسلط کی گئی یہ خونی جنگ اب ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے جاری ہے اور اس دوران غزہ کے باسی ہر دن موت و تباہی کی بھٹی میں جھونکے جا رہے ہیں۔

18 مارچ 2025ء سے اسرائیل نے ایک بار پھر غزہ پر جنگی یلغار شروع کی اور اس نے قطر و مصر کی ثالثی اور امریکہ کی حمایت سے ہونے والے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے سے انحراف کرتے ہوئے ظلم و درندگی کی ایک نئی داستان رقم کی ہے۔ یہ معاہدہ 19 جنوری 2025ء سے 58 دن تک نافذ رہا، لیکن صہیونی فریب کاری اور جارحیت نے اسے بھی روند ڈالا۔

قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ پر تھونپی گئی اس جنگ میں انسانی حقوق، عالمی قوانین اور معصوم جانوں کا کوئی لحاظ نہیں رکھا گیا۔ بچے، عورتیں، بزرگ، مریض اور بھوکے ننگے قحط زدہ فلسطینی، سبھی صہیونی ظلم کا نشانہ بنے ہوئے ہیں۔ ہسپتال کھنڈر بن چکے ہیں، سکول میدان جنگ بن گئے ہیں، پناہ گاہیں قبرستان میں بدل چکی ہیں۔

القسام بریگیڈ کا یہ جوابی وار فلسطینیوں کی مزاحمت کی علامت ہے، جو اپنی زمین، اپنے حق اور اپنے شہیدوں کے خون کی قسم کھا کر آزادی کی شمع کو روشن رکھے ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan