Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اریحا میں صہیونی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان احمد جلایطہ شہید

غرب اردن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غرب اردن کے شمالی شہر اریحا میں آج منگل کی صبح اسرائیلی فوج کی دہشت گردی میں ایک بیس سالہ فلسطینی نوجوان شہید ہوگیا۔
فجر کے وقت 20 سالہ احمد یحییٰ جلایطہ کو قابض اسرائیلی فوج نے اندھا دھند گولیوں کا نشانہ بن کر شہید کردیا۔

احمد جلایطہ کو غاصب صہیونی فوج نے اُس وقت گولیوں سے چھلنی کیا جب وہ اریحا کے عرب محلے میں قابض فوج کے اچانک دھاوے کا شکار بنا۔ زخمی حالت میں اسے فوری طور پر شہر کے ہسپتال منتقل کیا گیا، مگر شدید زخموں کے باعث وہ زندگی کی جنگ ہار گیا اور جام شہادت نوش کر گیا۔

شہید احمد کے غم میں آج اریحا مکمل طور پر سوگوار ہے ہر گلی، ہر کوچہ، ہر دل میں دکھ کی لہر ہے۔ شہر میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے، تاکہ شہید کی قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا جا سکے اور عالمی ضمیر کو بیدار کیا جا سکے۔

اریحا جو پہلے ہی قابض اسرائیلی فو ج اور صہیونی آبادکاروں کے مسلسل ظلم و ستم کا شکار ہے، اب ظلم کا دائرہ مزید وسیع کردیا گیا ہے۔گذشتہ شب صہیونی آبادکاروں نے اریحا کے شمال میں واقع شلال العوجا کے علاقے میں بجلی کی ایک اہم لائن کاٹ دی، جو وہاں کے نہتے فلسطینیوں کے گھروں کو بجلی فراہم کرتی تھی۔

انسانی حقوق کی تنظیم “البیدر” کے نگران حسن ملیحات کے مطابق یہ آبادکار نبع العوجا کے علاقے سے آئے تھے اور دانستہ طور پر بدو آبادی کے گھروں کی بجلی کاٹ کر ان کی زندگیوں کو مزید تاریکی میں دھکیل دیا۔ ان مظالم کا مقصد ان نہتے فلسطینیوں کو خوفزدہ کرنا اور اُنہیں اپنے ہی گھروں سے بےدخل کرنا ہے۔

ملیحات نے مزید بتایا کہ صہیونی آبادکاروں کی طرف سے ان بدو بستیوں پر مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، جہاں کبھی ان کے درمیان چھین کر ایک نئی صہیونی چوکی قائم کر دی جاتی ہے، کبھی ان کی نقل و حرکت محدود کر دی جاتی ہے۔ ان تمام کاروائیوں کا واحد مقصد ایک ہی ہے وہ فلسطینی سرزمین کو فلسطینیوں سے خالی کرانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan