Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں القسام مجاہدین کا صہیونی درندوں پر کاری وار، دشمن زخم چاٹنے پر مجبور

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک “حماس” کے عسکری ونگ ” القسام بریگیڈز” نے ایک مرتبہ پھر صہیونی جارحیت کے مقابلے میں ثابت کر دیا کہ فلسطینی قوم نہ صرف زندہ ہے بلکہ اپنے حقِ آزادی کے لیے ڈٹ کر کھڑی ہے۔ کل پیر کے روز جاری کیے گئے ایک فوجی بیان میں القسام نے اطلاع دی کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے مختلف علاقوں میں قابض اسرائیلی فوج اور اس کی بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد صہیونی فوجی ہلاک اور زخمی ہوئے۔

بیان کے مطابق مجاہدین نے بیت لاہیہ کے علاقے “القرعہ” اور شارع المنطار کے مشرق میں موجود صہیونی افواج کو شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں براہ راست جانی نقصان ہوا۔ 22 مئی 2025ء کو غزہ کے الشجاعیہ علاقے میں واقع قندیل باغیچے میں ایک صہیونی “میرکفاہ” ٹینک کو یاسین 105 راکٹ سے نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ القسام کے مجاہدین نے شمالی غزہ میں واقع بیت لاہیا کے علاقے “القرعہ الخامسہ” میں ایک گھر میں چھپی قابض فوجی ٹیم پر انفرادی ہتھیاروں سے حملہ کیا، جس سے قابض اسرائیل کے کئی اہلکار ہلکا اور زخمی ہوئے۔

ایک اور فوجی بیان میں القسام نے اس بات کی تصدیق کی کہ مجاہدین نے ایک صہیونی ٹیم پر جس میں چار فوجی شامل تھے، متعدداینٹی پرنسل ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

مشرقی الشجاعیہ کے شارع المنطار کے علاقے میں رات کے وقت گھسنے والی ایک صہیونی انجینئرنگ ٹیم پر بارودی سرنگوں کا جال بچھا کر دھماکہ کیا گیا، جس سے دشمن کو شدید نقصان پہنچا۔

قبل ازیں بھی القسام نے اعلان کیا تھا کہ شمالی غزہ میں قابض اسرائیل کی فوجی گاڑیوں اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا، جس سے دشمن کو براہ راست نقصان پہنچا۔ بیان کے مطابق 24 مئی 2025ء کو بیت لاہیا کے “اصلان” علاقے میں دو صہیونی ٹینکوں پر یاسین 105 راکٹ داغے گئے، جن میں سے ایک ٹینک میں آگ بھڑک اٹھی۔

قابض اسرائیل کی جانب سے 18 مارچ کو غزہ کے خلاف نسل کشی کی نئی لہر شروع کرنے کے بعد سے فلسطینی مزاحمت نے متعدد کمین گاہوں اور حملوں کے ذریعے درجنوں صہیونی اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کیا ہے۔

قابض اسرائیل کے فوجی اداروں کے مطابق 7 اکتوبر 2023 ءسے اب تک 850 صہیونی فوجی مارے جا چکے ہیں، جن میں سے 410 صرف زمینی حملے کے آغاز یعنی 27 اکتوبر کے بعد سے ہلاک ہوئے۔

تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ متعدد کامیاب آپریشنز اور حملوں کے باوجود قابض اسرائیلی فوج پر یہ الزام عائد کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے جانی نقصانات کو چھپا رہی ہے اور اصل تعداد کو منظرِ عام پر نہیں لاتی، تاکہ اپنے عوام اور دنیا کو دھوکہ دے سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan