Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کا نیا منصوبہ: مغربی کنارے میں 13 صہیونی بستیاں، لاکھوں فلسطینیوں کے وجود کو خطرہ

مقبوضہ بیت المقدس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی سرزمین پر قبضے کے جنون میں مبتلا قابض اسرائیل نے ایک نیا اور خطرناک منصوبہ تیار کر لیا ہے، جو نہ صرف فلسطینی عوام کی موجودگی کو نشانہ بناتا ہے بلکہ ان کے وجود، شناخت اور تاریخی حق پر بھی کھلا وار ہے۔ اسرائیلی وزیر برائے تعمیرات اسحاق گولڈکنوف نے مغربی کنارے میں اگلے پچیس برسوں میں 13 نئی صہیونی بستیاں بسانے کے منصوبے کا اعلان کیا ہے ۔یہ منصوبہ ایک منظم قبضہ ہے جو زمین کے سینے پر فلسطینی زندگی کی نشانیاں مٹانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار “یسرائیل ہیوم” کے مطابق یہ منصوبہ صرف رہائشی بستیوں تک محدود نہیں بلکہ پانچ صنعتی زونز بھی اس کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے نہ صرف زمین پر قبضہ مستحکم کیا جائے گا بلکہ فلسطینی معیشت کا گلا گھونٹنے کی کوشش بھی کی جائے گی۔ اس منصوبے کا اصل ہدف مغربی کنارے میں آبادکاروں کی تعداد کو سال 2050 تک دس لاکھ تک پہنچانا ہے۔ یہ ایک ایسی سازش ہے جو فلسطینیوں کو اقلیت میں بدلنے اور ان کی زمین پر غیرقانونی تسلط کو دوام
دینے کی سوچی سمجھی سازش ہے۔

صہیونی بستیوں کے قیام میں حالیہ برسوں میں تیزی شدت اختیار کر چکی ہے۔ اسرائیلی تنظیم “کرِم نافوت” کے مطابق صرف 2024 ءمیں مغربی کنارے میں 60 نئی غیرقانونی صہیونی چوکیوں کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف تشویش ناک ہیں بلکہ اس بات کا ثبوت بھی کہ اسرائیلی ریاست ایک طویل المدتی نوآبادیاتی منصوبے پر کاربند ہے، جو فلسطینی سرزمین کو ٹکڑوں میں تقسیم کر کے انہیں بےدخل کرنے کی راہ ہموار کرتا ہے۔

“زمان یسرائیل” ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ چوکیوں کی وہ تعداد ہے جو 1997 ءسے لے کر اب تک قائم کی گئی تمام 284 بستیوں کا پانچواں حصہ بنتی ہے۔ صرف ایک سال میں اس قدر بستیوں کا قیام قابض اسرائیل کی اس مہم کو واضح کرتا ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کے لیے زمین تنگ کر دینا اور بین الاقوامی قانون کو پاؤں تلے روندنا ہے۔

یہ منصوبہ نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی اقدار، آزادی کے حق اور زمین سے وابستہ محبت کا مذاق بھی ہے۔ ایک ایسی زمین جو انبیاء کی گواہ ہے، وہاں اب ظلم کی بستیاں بسائی جا رہی ہیں۔ ایسے وقت میں جب فلسطینی بچے قحط، بمباری اور بے گھری کا سامنا کر رہے ہیں، قابض اسرائیل ان کی زمین پر لوہے، کنکریٹ اور خون سے لکھی ہوئی نئی سرحدیں کھینچنے میں مصروف ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan