Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

سرایا القدس کا خان یونس میں قابض اسرائیلی فوج پر تباہ کن حملہ

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی جہاد اسلامی کے عسکری ونگ “سرایا القدس” نے قابض اسرائیل کی ایک انجنیئرنگ یونٹ کو جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرقی علاقے میں ایک بارود سے بھری عمارت میں نہایت مہارت سے پھنسایا اور تباہ کن دھماکے کے ذریعے ان پر قہر نازل کردیا۔

سرایا القدس کے مجاہدین نے ایک مختصر فوجی بیان میں بتایا کہ انہوں نے قابض اسرائیل کی ایک انجنیئرنگ ٹیم کو ایک منظم اور پیچیدہ گھات میں پھنسا کر شدید دھماکہ خیز مواد سے بھرے ہوئے ایک عمارت میں داخل کیا اور پھر اس عمارت کو دھماکے سے اڑا دیا۔

جیسے ہی قابض فوج کی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں، سرایا القدس کے شیر دل مجاہدین نے ان پر اینٹی ٹینک میزائل سے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق زخمی فوجیوں کو فوری طور پر ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکال کر بیر السبع کے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یہ کارروائی ایک ایسے وقت میں انجام دی گئی جب سرایا القدس نے ایک روز قبل اسدود اور عسقلان پر صہیونی سفاکیت کے جواب میں راکٹوں کی بارش کی تھی، جسے انہوں نے فلسطینی عوام پر جاری نسل کشی کا ردعمل قرار دیا۔

یاد رہے کہ 18 مارچ سے قابض اسرائیل کی جانب سے شروع کی گئی نسل کش جنگ کے دوران فلسطینی مزاحمت نے درجنوں کاری حملے اور گھات لگا کر کیے گئے حملے کیے، جن کے نتیجے میں سینکڑوں اسرائیلی فوجی مارے گئے یا زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق اب تک 854 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں 413 بری جنگ میں مارے گئے۔

تاہم زمینی حقیقت یہ ہے کہ قابض اسرائیل اپنے فوجیوں کی اصل ہلاکتوں کو چھپا رہا ہے، کیونکہ فلسطینی مزاحمت کی بارہا کارروائیوں کے باوجود یہ ہلاکتیں کبھی مکمل طور پر تسلیم نہیں کی گئیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan