Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کا 592 واں روز، قتل عام کے تازہ لرزہ خیز واقعات

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی نسل کشی کی جنگ اپنے 592ویں دن میں داخل ہو چکی ہے۔ امریکی سیاسی اور عسکری حمایت کے سائے اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کے بیچ بنجمن نیتن یاھو نے فائر بندی کے معاہدے کو روند کر ظلم کی نئی لہر چھیڑ دی ہے، جسے شروع ہوئے 64 دن بیت چکے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق قابض فوج کی طرف سے غزہ پر مسلسل بمباری جاری ہے، جبکہ مارچ کے آغاز سے خوراک جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی بند ہونے کے بعد قحط کا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ یہ صورتحال ایک انسانی المیے کی صورت اختیار کر چکی ہے، جس کے تپتے دھوئیں میں غزہ کا ہر گھر، ہر بچہ، ہر ماں جھلس رہی ہے۔

تازہ مظالم کی جھلکیاں

منگل کی صبح سے اب تک صہیونی حملوں میں کم از کم 54 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

غزہ شہر کے الزيتون محلے میں السکہ سڑک پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔

خان یونس کے مشرق میں المنارہ کے علاقے میں اسرائیلی ڈرون حملے میں اشرف محمود وافی، عبد الحمید عمران اور ان کا بیٹا احمد شہید ہو گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے۔

خان یونس کے مشرقی علاقے “معن” میں ایک اور ڈرون حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ دو ہفتے قبل غزہ شہر کے بالميرا چوراہے پر زخمی ہونے والا نوجوان عمار عبدو بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں انڈونیشی ہسپتال کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

جبالیہ پناہ گزین کیمپ میں المقید خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 9 شہری شہید ہو گئے، جبکہ کئی لاشیں تاحال ملبے تلے دبی ہیں۔ امدادی کارکنوں کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

خان یونس پر علی الصبح ایک اور فضائی حملہ کیا گیا، جبکہ النصیرات کیمپ کے شمالی علاقوں کو توپ خانے سے نشانہ بنایا گیا۔

خان یونس کے مغرب میں مواصی کے علاقے میں پناہ گزینوں کی ایک خیمہ بستی پر بمباری میں کئی شہری زخمی ہو گئے۔

غزہ شہر کے الدرج محلے میں واقع سکول “موسیٰ بن نصیر” پر دو اسرائیلی خودکش ڈرون حملے کیے گئے، جو بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ گاہ کے طو ر پر استعمال ہو رہا تھا۔ اس بہیمانہ حملے میں کم از کم 10 شہری شہید ہوئے جن کے جسم جھلس کر ناقابل شناخت ہو چکے ہیں، جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔

نصیرات کیمپ میں واقع راضی فیول اسٹیشن جو بے گھر فلسطینیوں کے لیے پناہ کا آخری سہارا تھا، کو نشانہ بنا کر اسرائیل نے ایک اور قتل عام کر دیا۔ اس خونی حملے میں 15 فلسطینی شہید ہو گئے۔

شہداء کی شناخت احمد عبدالہادی نصار، ان کی اہلیہ، بیٹیاں اسماء، حور، نور، مرنا، بزرگ خواتین نعمت عبدالہادی نصار، ابتسام عزت نصار، امانی عبدالہادی نصار اور ان کے چار بچے: جنى، مها، عبدالرحمن، ربا، حمزہ زکریا نصار اور مالک زکریا نصار کے طور پر کی گئی ہے۔

قابض فوج نے بیت لاہیا کے مغرب میں کئی رہائشی عمارتوں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ دیر البلح میں ابو سمرہ خاندان کے گھر پر بمباری کے نتیجے میں 12 افراد شہید ہوئے، جن میں حاتم ابو سمرہ، ان کی اہلیہ شوقیہ، بیٹے محمد اور وسیم، بیٹی رحاب اور ان کے بچے: ندیم، عمر، ندا، ان کی رشتہ دار حیات العزایزہ (ابو مصبح)، ان کی بیٹی تغرید اسعد العزایزہ، پوتی جنى یوسف اسعد العزایزہ اور ہناء محمد العزایزہ شامل ہیں۔

خان یونس کے مشرقی قصبے عبسان الکبریٰ پر شدید فضائی حملے جاری ہیں۔ دیر البلح میں ایک اور خونی واقعے میں 4 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں دو معصوم بچے بھی شامل ہیں: ان کی شناخت محمد زہیر خضر عفانہ عمر35 سال، صباح محمد عرفات الطحلہ عمر 30 سال، یوسف محمد زہیر عفانہ، عمر 4 سال، زہیر محمد زہیر عفانہ عمر9 سال شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan