Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اگر امت نے غزہ کو تنہا چھوڑا تو وہ گناہگار ہو گی:سامی ابو زہری

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کے سیاسی امور کے سربراہ برائے بیرون ملک سامی ابو زہری نے امت مسلمہ کو نہایت سخت اور جذباتی الفاظ میں متنبہ کیا ہے کہ اگر اس نے غزہ کی مدد کے لیے فوری اقدام نہ کیا تو وہ پوری امت گناہ کی مرتکب ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “اب سونے یا غفلت میں پڑے رہنے کا وقت نہیں، ہر طرف بیداری، حرکت اور غیرت کی ضرورت ہے، غزہ کو تنہا مت چھوڑو۔”

مرکزاطلاعات فلسطین کو جاری ایک بیان میں سامی ابو زہری نے کہا کہ ” کل کا دن غزہ کے لیے ایک خونی دن تھا، ہر طرف لاشیں بکھری ہوئی ہیں، کم وقت میں شہداء کی تعداد 120 کے قریب پہنچ چکی ہے۔” انہوں نے ان الفاظ میں اسرائیلی درندگی کا نقشہ کھینچا کہ “غزہ کی گلیاں خون سے تر ہیں اور انسانیت سسک رہی ہے”۔

انہوں نے قابض اسرائیل کے متواتر قتلِ عام کو پوری شدت سے بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ “جاری قتل و غارت اس امر کا کھلا ثبوت ہے کہ قابض دشمن اپنے مذموم عزائم سے باز آنے کو تیار نہیں۔ وہ نہ صرف قتل و قتال بلکہ بھوک و افلاس کو بھی بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے”۔

سامی ابو زہری نے کہا کہ عالمی برادری مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اس کے اندر کوئی سنجیدہ ارادہ باقی نہیں رہا کہ وہ قابض صہیونی ریاست کے جرائم کا سلسلہ روکے۔ انہوں نے امت کو جھنجھوڑتے ہوئے کہا کہ “اب وقت آ گیا ہے کہ امت مسلمہ بیک زبان ہو کر قابض اسرائیل اور اس کے مفادات کے خلاف اٹھ کھڑی ہو، کیونکہ سیاسی رابطوں کے سہارے امن کی امیدیں دم توڑ چکی ہیں”۔

ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنوبی غزہ کے شہر خانیونس میں جمعرات کی صبح قابض اسرائیلی فوج نے خون آشام حملے کر کے شہریوں کے گھروں اور خیموں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 40 سے زائد فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی و لاپتہ ہو گئے۔

سامی ابو زہری کی یہ پکار صرف ایک بیان نہیں بلکہ فلسطینیوں کی فریاد ہے، جو اب بھی امت مسلمہ کی غیرت اور اخوت کو جگانے کی منتظر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan