Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیلی فوج نے مکان کا محاصرہ کرکے 4 فلسطینی نوجوان شہید کردیے

طوباس  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) جمعرات کے روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر طوباس کے جنوب میں طمون میں قابض اسرائیلی فوج نے ظلم و جارحیت کا نیا باب رقم کرتے ہوئے چار فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ قابض فوج نے نہ صرف ایک گھر کو محاصرہ میں لیا بلکہ اس پر خوفناک راکٹ داغے، جس کے نتیجے میں گھر شعلوں کی لپیٹ میں آ گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیل کی افواج نے جس مکان کو نشانہ بنایا اس میں چار نوجوان موجود تھے، جنہیں شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں بھی اٹھا کر لے گئے، تاکہ ان کے ورثا کو تدفین تک کے حق سے محروم رکھا جائے۔

صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے طمون اور طوباس شہر میں دو گھروں کو گھیرے میں لیا، جس کے بعد مزاحمت کاروں اور قابض فوج کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ ایک موقع پر قابض اسرائیل نے طمون کے محاصرے والے گھر پر اینرجا راکٹ داغا، جس سے آگ بھڑک اٹھی اور علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔

فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری رہا، جب کہ قابض اسرائیلی افواج کی بھاری نفری نے القدس اوپن یونیورسٹی کے ارد گرد بھی سکیورٹی سخت کر دی۔ مزاحمت کاروں نے قابض فوج پر وہاں بھی بھرپور فائرنگ کی، اور قابض فوج کے سپاہیوں کی چیخ و پکار سنائی دیتی رہی۔

صورتحال کو قابو میں کرنے کے لیے قابض اسرائیل نے خربہ ابزیق، الحمرا اور تیاسیر چیک پوسٹوں کے علاوہ عاطوف کے فوجی گیٹ سے مزید کمک طلب کی اور القدس اوپن یونیورسٹی کے اطراف میں تعینات کی۔ اس دوران خاص قابض فوج نے علاقے میں خفیہ طور پر داخل ہو کر کئی فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا اور ان پر وحشیانہ تشدد کیا۔

گذشتہ روز مغربی کنارے کے علاقے سلفیت کے مغرب میں واقع بروقین کے قریب ایک دلیرانہ فدائی حملہ کیا گیا، جس میں فلسطینی مجاہدین نے ایک صہیونی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حماس نے اس کارروائی کو فلسطینی عوام کے جذبۂ مزاحمت کا عکاس قرار دیا۔ جماعت نے واضح کیا کہ یہ حملہ ظلم اور جارحیت کے خلاف فلسطینی عوام کے حقیقی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے۔

حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ نے بھی اس حملے کو سراہتے ہوئے قوم سے اپیل کی کہ وہ قابض اسرائیل کے خلاف اپنی جدوجہد تیز کرے، قبلۂ اول مسجد اقصیٰ کا دفاع کرے اور غزہ میں اپنے بھائیوں کی استقامت کی مدد کرے۔

بروقین حملے میں ایک صہیونی عورت ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوئے، جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے تحقیقی ادارے “معطیٰ” کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مغربی کنارے میں 12 مختلف مزاحمتی کارروائیاں ریکارڈ کی گئیں، جن میں بارودی دھماکے، صہیونی بستیوں پر حملے اور قابض اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں شامل ہیں۔

فلسطین کے ان بہادر سپوتوں کی جدوجہد ثابت کرتی ہے کہ جب تک قابض اسرائیل کے ظلم کا سایہ اس پاک سرزمین پر ہے، تب تک مزاحمت کا چراغ بجھایا نہیں جا سکتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan