Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں نسل کشی کا 587 واں دن: 103 شہداء، درجنوں خاندانوں کا وجود ختم

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی طرف سے غزہ میں جاری نسل کشی کا سلسلہ آج 587 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ بنجمن نیتن یاھو کی حکومت نے 59 روز قبل جنگ بندی معاہدے سے منحرف ہو کر ایک بار پھر غزہ پر آتش و آہن برسانا شروع کر دیا، جسے امریکا کی عسکری و سیاسی پشت پناہی حاصل ہے، جبکہ عالمی برادری تاحال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔

غزہ میں قحط اور بھوک کا منظر مزید سنگین ہوتا جا رہا ہے، کیونکہ مارچ سے بنیادی غذائی اشیاء کی ترسیل بند ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسرائیلی طیاروں اور ڈرونز کی بمباری کا سلسلہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے۔

قابض اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں جمعرات کے روز کم از کم 103 فلسطینی شہید ہوئے، جن میں سے 56 افراد صبح سویرے خان یونس میں 13 گھروں اور ایک خیمے کو نشانہ بنانے کے نتیجے میں شہید ہوئے۔

خان یونس میں برج الأسرى کے قریب قابض فوج کی بمباری سے دو شہری شہید اور تین زخمی ہوئے۔

احمد انور عبد الہادی الحلو اور محمد انور عبد الہادی الحلو نامی دو بھائی شمال مغربی خان یونس میں اسرائیلی بمباری کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کر گئے۔

جبالیا کی الفاخورہ کالونی میں التوبہ کلینک پر حملے میں 15 شہری شہید ہوئے، جن میں 11 معصوم بچے شامل ہیں۔

خان یونس کے مشرقی علاقے الفخاری میں سابق میئر عودہ العمور کے گھر پر حملے میں متعدد شہید و زخمی۔

شمالی خان یونس کی القرارہ بستی میں ایک اسرائیلی ڈرون حملے میں نصار محمد نصار ابو ہُداف اور نهاد محمد نصار ابو ہُداف شہید ہو گئے۔

تل الزعتر اور شیخ زاید کالونیوں میں شدید فضائی بمباری، جس نے تباہی کے مزید باب رقم کیے۔

صقر اکرام ابو عاصی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید، وہ کچھ روز قبل القرارہ میں زخمی ہوئے تھے۔

خزاعہ میں ایک گروہ پر ڈرون حملے میں چھ فلسطینی شہید، جن میں علاء کمال ابو مطلق اور احمد محمد ابو مطلق شامل ہیں۔

بیت لاہیا میں صالة الطيب کے قریب ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا۔

یورپی ہسپتال مکمل طور پر سروس سے باہر ہو چکا ہے، جس کی تفصیلات پہلے ہی منظرعام پر آ چکی ہیں۔

رفح کے شمال مغربی علاقے میں بے گھر افراد کے خیموں پر گولہ باری میں نجاح سلیمان ابوذخیر شہید، جبکہ تین افراد زخمی ہوئے۔

خان یونس کے قیزان النجار اور خزاعة میں مزید فضائی حملے، جن میں درجنوں شہری شہید یا زخمی۔

جبالیا میں ایک مکان پر حملے میں سات فلسطینی شہید ہو گئے۔

عبسان الکبير میں تین بمباریوں کے نتیجے میں متعدد شہداء۔

غزہ شہر کے حي النصر میں رہائشی اپارٹمنٹ پر حملے میں تین افراد شہید۔

خان یونس کے مختلف محلوں میں گھروں پر فضائی حملوں میں 56 فلسطینی شہید اور 100 سے زائد زخمی۔

شناخت ہونے والے چند شہداء

خان یونس کی القرارہ بستی میں البردویل خاندان کے گھر پر حملے میں پانچ شہید۔

الزیناتی خاندان کے گھر پر حملے میں 12 افراد شہید۔

المواصی کے علاقے میں خیمے پر بمباری کے نتیجے میں خلیل جمال درویش الأسطل شہید۔

اللحام اور البیوک خاندانوں کے گھروں پر بمباری میں مجموعی طور پر پانچ افراد شہید۔

– عبسان الکبيرہ میں ابو طعيمہ خاندان کے گھر پر حملے میں سات افراد شہید۔

حسن مرزوق سمور (صحافی) کے خاندان پر بمباری میں 13 شہید، جن میں ان کے اہل خانہ اور رشتہ دار شامل ہیں، ان میں شامل ہیں:

  1. محمد مرزوق سمور
  2. حسن محمد مرزوق سمور (ریڈیو صوت الاقصیٰ کے صحافی)
  3. سوار محمد مرزوق سمور
  4. صہیب حسن مرزوق سمور
  5. شام حسن مرزوق سمور
  6. کارمل حسن مرزوق سمور
  7. صبا محمد مرزوق سمور
  8. سما محمد مرزوق سمور
  9. خدیجہ محمود سمور
  10. اسلام عیسیٰ محمود سمور
  11. رکان حسن مرزوق سمور
  12. سُہى اکرم سمور (ابو ریدہ)
  13. ہند ایمن مرزوق سمور
    – یورپی رہائشی کالونی میں کوارع خاندان، الفخاری میں العمور خاندان پر حملے۔ گولڈن مال کے قریب قشطة خاندان کے افراد اور محمد مقصود الشاعر قابض بمباری میں شہید۔ دير البلح میں النباهین خاندان کے گھر پر حملہ، دو شہید، متعدد زخمی۔ معن، النصر اور وسط خان یونس میں گھروں اور اپارٹمنٹس پر اسرائیلی بمباری میں درجنوں زخمی۔

– الشاطی کیمپ میں سمور خاندان کے گھر پر ہیلی کاپٹر حملہ۔

– قیزان النجار میں شہید ہونے والے محمد ابراہیم سعيد النجار کی لاش ملبے سے نکالی گئی۔

– عبسان الکبيرہ میں السناطي علاقے پر شدید فضائی حملے۔

– عبسان الکبيرہ میں ہی زخمی ہونے والی لڑکی فداء فوزی النجار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئی۔

– جبالیا میں شھاب خاندان کے گھر پر نصف شب کو شدید بمباری، کئی شہادتوں کی اطلاعات۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan