Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر اسرائیلی فوج کا ہولناک قتل عام، 82 فلسطینی شہید، 152 زخمی

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیلی کے جاری وحشیانہ حملوں نے ایک بار پھر غزہ کی مظلوم آبادی کو خون میں نہلا دیا ہے۔ فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 82 فلسطینی شہید اور 152 زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

وزارت صحت کے مطابق شہید ہونے والوں میں پانچ افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جب کہ متعدد زخمیوں کو شدید زخمی حالت میں مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ یہ تمام اموات اور زخمی صرف ایک دن کے اندر پیش آنے والے مختلف اسرائیلی حملوں کا نتیجہ ہیں، جن میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق 18 مارچ 2025 سے اب تک غزہ میں 2,876 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جب کہ 7,957 زخمی ہوئے ہیں۔

گزشتہ برس 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والے اسرائیلی حملوں کی مجموعی ہولناکی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک 53,010 فلسطینیوں کو شہید اور 119,998 کو زخمی کر دیا گیا ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ تاحال درجنوں فلسطینی شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں یا سڑکوں پر بے یار و مددگار پڑے ہیں، جن تک ایمبولینس یا سول ڈیفنس کی ٹیمیں اسرائیلی بمباری اور سکیورٹی رکاوٹوں کے باعث نہیں پہنچ پا رہیں۔

قابض اسرائیل کی ان ہولناک کارروائیوں نے ایک بار پھر دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑ دیا ہے، مگر بدقسمتی سے عالمی برادری کی خاموشی اور بے حسی بدستور جاری ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan