Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

قابض اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلوں پر عملدرآمد کا پابند بنایا جائے:برطانیہ

لندن (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) برطانیہ کے وزیر مملکت برائے امور مشرق وسطیٰ، ہیمش فالکونر نے کہا ہے کہ قابض اسرائیل پر لازم ہے کہ وہ بین الاقوامی عدالت انصاف کی جانب سے جاری کیے گئے عارضی اقدامات پر فوری عملدرآمد کرے۔

برطانوی پارلیمنٹ میں غزہ کی صورتحال پر ہونے والی نشست کے دوران خطاب کرتے ہوئے فالکونر نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں داخل ہونے والی انسانی امداد پر سے فوری طور پر تمام پابندیاں اٹھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے امداد کی راہ میں حائل رکاوٹیں نہایت افسوسناک اور ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے واضح الفاظ میں کہاکہ”خوراک سے بھرے ٹنوں کے حساب سے ٹرک سرحد پر سڑ رہے ہیں، جبکہ غزہ کے اندر ہزاروں لوگ بھوک سے مرنے کے قریب ہیں”۔

ہیمش فالکونر نے اس حقیقت کو بھی اجاگر کیا کہ بعض اسرائیلی وزراء خود اس بات کا اعتراف کر چکے ہیں کہ انسانی امداد کو بطور “دباؤ کے ہتھیار” استعمال کیا جا رہا ہے، جسے انہوں نے ایک بے رحمانہ اور ناقابل جواز عمل قرار دیا۔

انہوں نے کہاکہ”ایک ہی رات میں اسرائیلی فضائی حملوں میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا، یہ ظلم بند ہونا چاہیے”

برطانوی وزیر نے جنوبی افریقہ کی جانب سے عالمی عدالت انصاف میں دائر کی گئی نسل کشی کے مقدمے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ نہ صرف عدالت کی آزادی کا حامی ہے بلکہ اس کے جاری کردہ اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ “عدالت نے اس مقدمے میں جو عبوری اقدامات جاری کیے ہیں، ہم ان کی حمایت کرتے ہیں اور اسرائیل پر ان پر عملدرآمد لازم ہے”۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan