Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ : خانیونس میں وحشیانہ اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 24 شہری اور شہید درجنوں زخمی

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض صہیونی فوج نے خانیونس میں واقع غزہ یورپی ہسپتال کے ارد گرد شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ کئی شہری ملبے تلے دب گئے۔

شہداء میں بچوں، خواتین اور بزرگوں سمیت کئی افراد شامل ہیں۔ بمباری کے دوران ریسکیو اہلکاروں کو بھی نشانہ بنایا گیا، جس سے امدادی کارروائیاں معطل ہو گئیں۔

صحافی عمرو طبش کے مطابق بمباری کے وقت ہسپتال کے صحن میں درجنوں مریض، بچے اور عالمی ادارہ صحت کے نمائندے موجود تھے۔ ایک زوردار دھماکے نے انہیں کئی فٹ دور پھینک دیا۔

اب بھی جائے وقوعہ پر شہداء اور زخمی موجود ہیں، جنہیں نکالنے کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت ہے۔

قابض اسرائیل کی جاری نسل کشی کے نتیجے میں اب تک 52 ہزار 908 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 19 ہزار 721 زخمی ہو چکے ہیں، جب کہ ہزاروں اب بھی لاپتہ ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan