Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملے میں ایک لبنانی شہری شہید

صیدا (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل نے ایک اور جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ڈرون حملہ کیا، جس میں ایک لبنانی شہری شہید ہو گیا۔

لبنانی خبر رساں ادارے کے مطابق بدھ کی صبح علی الصبح ایک اسرائیلی ڈرون نے صیدا کے علاقے الفیلات میں جامع امام علی کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا۔ حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور اس میں سوار شہری موقع پر ہی شہید ہو گیا۔

واضح رہے کہ قابض اسرائیل وقتاً فوقتاً لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فضائی حملے اور شہریوں کے قتل کی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

یاد رہے کہ 8 اکتوبر 2023ء کو شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت نے 23 ستمبر 2024 ءکو ایک وسیع جنگ کی شکل اختیار کر لی، جس کے نتیجے میں اب تک 4 ہزار سے زائد افراد شہید، 17 ہزار سے زائد زخمی اور لگ بھگ 14 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan