Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ میں غذائی قلت کے باعث شیر خوار بچی کی شہادت

غزہ  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطینی طبی ذرائع نے ہفتے کے روز غزہ کی پٹی پر اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے غذائی قلت اور دودھ اور غذائی سپلیمنٹس کی کمی کے باعث ایک بچی کی شہادت کا اعلان کیا ہے۔

الرنتیسی سپیشلائزڈ چلڈرن ہسپتال کے طبی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جانان صالح السکافی نامی بچی غذائی قلت کی وجہ سے شہید ہوئی۔

بچے کی والدہ نے تین ماہ کے لیے بین الاقوامی اداروں سے مداخلت کرنے اور اسے علاج کے لیے غیر ملکی اسپتالوں میں منتقل کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کی موت کا اعلان آج کیا گیا۔

پیدائش کے بعد سے بچی اچانک پانی کی کمی اور مسلسل اسہال کا شکار ہے۔ اس کے لیے دودھ دستیاب نہیں ہوسکا جس کے نتیجے میں نشوونما بہت سست رہی ہے۔ جانان کا وزن 2 کلو چھ سو گرام تھا ۔ اس کا وزن صرف چار ماہ بعد دو کلو آٹھ سو گرام تک رہا جس میں 200 گرام سے زیادہ کا اضافہ نہیں ہوا۔

الرنتیسی چلڈرن ہسپتال کا کہنا ہے کہ اسے روزانہ پانی کی کمی اور شدید غذائی قلت کی پیچیدگیوں میں مبتلا متعدد کیسز موصول ہوتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan