Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

وادی اردن میں آباد کاروں کے شہریوں کی املاک پر حملے، تشدد کے دوران کئی مویشی چرا لیے

وادی اردن  (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) گذشتہ رات شمالی وادی اردن میں حمرا فوجی چوکی کے قریب یہودی آباد کاروں نے ایک خاندان کی املاک پر حملہ کر کے خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں مویشیوں کے سروں کو چرا لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ متعدد آباد کاروں نے روشنی کے لیے استعمال ہونے والے سولر پینلز کی توڑ پھوڑ کی، کچھ خیمے پھاڑ دیے، پانی کے ٹینکر کے ٹائروں کو نقصان پہنچایا، اور ایک خاندان سے تعلق رکھنے والے درجنوں مویشیوں کے سر چرا لیے۔

حالیہ ہفتوں میں آباد کاروں نے شہریوں کی املاک پر اپنے حملوں کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ ان کی بھیڑیں اور بکریاں چرانے کی منظم کوشش کی گئی ہے۔ ان سازشوں کا مقصد وادی اردن سے فلسطینی عرب باشندوں کو نکال باہرکرنا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan