Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

نیتن یاہو کے بیانات شکست کے پاگل پن اور جھوٹی فتح کے سراب کی عکاسی کرتے ہیں:حماس

غزہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو مطلوب جنگی مجرم نیتن یاہو کے بیانات، جن میں انہوں نے “فیصلہ کن فتح” اور “رفح کو ختم کرنے” کی بات کی ہے غزہ میں اپنی فوج کی ناکامی پر پردہ ڈالنے اور اپنے سامعین کو ایک غیر موجود برائی پر قائل کرنے کی ایک مایوس کن کوشش کے سوا کچھ نہیں۔ یہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اس کا جھوٹ ہمارے فلسطینی عوام کی استقامت اور ان کی بہادرانہ مزاحمت کے سامنے بکھر رہا ہے جس نے قتل و غارت، تباہی اور محاصرے کے باوجود اس کی جارحیت کے مقاصد کو ناکام بنا دیا ہے۔

حماس نے ایک بیان میں کہاکہ “ہماری عوام کی مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ ہماری سرزمین سے قابض دشمن کا تسلط ختم نہیں کیا جاتا۔ رفح جسےوہ “ختم کرنے” کا دعویٰ کرتا ہے ثابت قدمی اور وقار کی علامت رہے گا اور اس کا قبضہ حملہ آوروں کے لیے ایک ڈراؤنے خواب میں بدل جائے گا، جیسا کہ بیت حانون، غزہ اوردیگر مقامات میں ہوا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری اور دنیا کے آزاد لوگوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی عوام، ان کی ثابت قدمی اور ان کے حق خودارادیت کی حمایت کریں اور جنگی مجرم نیتن یاہو کی قیادت میں قابض ریاست کے ذریعے ہونے والی نسل کشی اور فاقہ کشی کے جرائم کو روکنے کے لیے فوری اقدام کریں، اور فلسطینی کاز کے انصاف اور ہمارے لوگوں کے جائز حقوق کی پاسداری کریں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan