Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یمنی فورسز کا بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار جہاز پر حملہ، عسقلان میں راکٹ فائر

صنعاء (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)  یمن کی مسلح افواج نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دشمن نے گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران دو وحشیانہ قتل عام کیے ہیں، پہلا دارالحکومت صنعا میں اور دوسرا صعدہ گورنری میں، جس کے نتیجے میں درجنوں عام شہری شہید اور زخمی ہوئے۔

اس امریکی جارحیت اور یمنی عوام کے خلاف اس کے قتل عام کے جائز جواب کے طور پر یمنی مسلح افواج نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین اور اس سے منسلک جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے کے لیے فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

مسلح افواج نے ایک ٹیلی ویژن بیان میں وضاحت کی مشترکہ آپریشن بحری افواج، فضائیہ اور میزائل فورس کے یونٹوں نے کیا۔ گذشتہ چند گھنٹوں کے دوران متعدد کروز اور بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے امریکی بحری بیڑے کو نشانہ بنایا گیا۔

مسلح افواج نے تصدیق کی کہ اس قابل عمل آپریشن نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز ٹرومین کو اپنی سابقہ ​​تعیناتی سے پیچھے ہٹنے اور بحیرہ احمر کے انتہائی شمال کی طرف جانے پر مجبور کیا۔

مسلح افواج نے زور دیا کی کہ وہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں طیارہ بردار بحری جہاز اور دشمن کے تمام جنگی جہازوں کو نشانہ بنانے اور ان کا تعاقب جاری رکھیں گے اور یہ کارروائیاں اس وقت تک بند نہیں ہوں گی جب تک یمن کے خلاف امریکی جارحیت کو مکمل طور پر روک نہیں دیا جاتا۔

غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام اور ان کےمجاھدین کی نصرت میں یمنی مسلح افواج نے بھی مقبوضہ عسقلان کے علاقے میں اسرائیلی دشمن کے ایک اہم ہدف کے خلاف فوجی آپریشن کے نفاذ کا اعلان کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan