Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

پولینڈ سے گرفتار موساد کے ایجنٹ کا فیصلہ جرمن عدالت کریگی: ڈیر سپیگل

palestine_foundation_pakistan_mahmoud-al-mabhouh-one-of-the-founders-of-al-qassam-brigades53

جرمن اخبار ڈیر سپیگل نے کہا ہے کہ برلن نے دبئی میں قتل ہونے والے حماس کے رہنما مبحوح کے قتل کیس میں پولینڈ سے گرفتار موساد کے ایجنٹ کے معاملے میں مداخلت نہ کرنے اور معاملہ جرمن عدالت کی صوابدید پر چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اخبار کے مطابق یہ فیصلہ جرمنی کے پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ اخبار نے اپنی آئندہ شائع ہونے والے اشاعت میں کہا ہے کہ برلن میں متعلقہ وزارت اس بات پر متفق ہے کہ اس معاملے کو تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے حل کرنا ہو گا۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے سوال کے جواب میں جرمن حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ ڈیر سپیگل‘‘ کی رپورٹ کا تعلق خفیہ ایجنسیوں کی مشاورتی اجلاس سے ہے یہ ایک خفیہ اجلاس تھا جس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں‘‘ انہوں نے کہا کہ معاملہ عدالت کے سپرد چھوڑ دینا چاہیے۔ یاد رہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے مقبول رہنما محمود مبحوح کو اس سال جنوری میں دبئی کے ایک ہوٹل میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کارروائی میں برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے جعلی پاسپورٹ استعمال کیے گئے تھے۔ اس ماہ کی چار تاریخ کو اسی قتل کی کارروائی میں ملوث موساد کا ایک ایجنٹ یوری بروڈسکی پولینڈ کے وارسو ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا جس نے مبینہ طور پر کارروائی میں ملوث افراد کو جرمنی کا جعلی پاسپورٹ بنوا کر دیا تھا۔ پچھلے پیر کو وارسو کے ترجمان نے اعلان کیا تھا کہ وہ مقامی عدالت سے استدعا کرینگے کے وہ اس ایجنٹ کو جرمنی کے سپرد کرنے کے احکامات جاری کرے جس پر صہیونی حکام نے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔ اب تک دو صہیونی وزیر پولینڈ سے اس ایجنٹ کو اسرائیل واپس بھیجنے کا مطالبہ کر چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan